Business Recorder - World

برطانیہ اور پرتگال کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان
**برطانیہ اور پرتگال اتوار کے روز فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے جا رہے ہیں، یہ اعلان ایسے وقت میں متوقع ہے جب رواں ہفتے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس فلسطین اسرائیل تنازع کے دو ریاستی حل پر مرکوز ہوگا۔

اطلاعات کے مطابق تقریباً دس ممالک آئندہ دنوں میں فلسطین کو تسلیم کرنے کا فیصلہ کریں گے۔ برطانوی وزیرِاعظم کیر اسٹارمر آج  یہ پالیسی تبدیلی باضابطہ طور پر سامنے لانے والے ہیں۔ جولائی میں انہوں نے کہا تھا کہ اگر اسرائیل نے حماس کے ساتھ جنگ بندی کی سمت کوئی  ٹھوس قدم  نہ اٹھایا تو برطانیہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے گا۔

پرتگال کی وزارتِ خارجہ نے بھی کہا ہے کہ وہ اسی روز تسلیم کا اعلان کرے گا۔ لزبن نے جولائی میں عندیہ دیا تھا کہ بڑھتے ہوئے انسانی بحران اور اسرائیل کے بار بار فلسطینی اراضی ضم کرنے کی دھمکیوں کے باعث یہ قدم ناگزیر ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو نے اس اقدام کو  دہشت گردی کو انعام دینے  کے مترادف قرار دیتے ہوئے سخت مخالفت کی ہے۔ اسرائیل نے مغربی کنارے کے مزید حصے ضم کرنے کی دھمکی بھی دی ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ دنیا کو اسرائیلی جوابی اقدامات کے خوف سے مرعوب نہیں ہونا چاہیے۔