Business Recorder - Business & Finance

گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع، ٹیکس دہندگان کیخلاف کارروائی روکنے کا مطالبہ
کراچی ٹیکس بار ایسوسی ایشن (کے ٹی بی اے) نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) سے درخواست کی ہے کہ ایڈوانس ٹیکس کی ادائیگی کی آخری تاریخ 10 اکتوبر 2025 تک بڑھا دی جائے اور ان ٹیکس دہندگان کے خلاف وصولی کارروائی روک دی جائے جو 15 ستمبر 2025 کی مقررہ تاریخ پر آئرس پورٹل کی مسلسل تکنیکی خرابیوں کی وجہ سے ٹیکس ادا نہیں کرسکے۔

کے ٹی بی اے نے ایف بی آر کے چیئرمین کو لکھے گئے ایک خط میں کہا کہ انفرادی ٹیکس دہندگان پہلی سہ ماہی کے ایڈوانس ٹیکس کے تحت، انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی شق 147 کے مطابق، ٹیکس سال 2026 کے لیے اپنے فرائض پورے نہیں کر سکے کیونکہ آئرس پورٹل درست کام نہیں کررہا تھا۔

خط میں مزید کہا گیا کہ سسٹم کی جانب سے ٹیکس دہندگان کو 15 ستمبر کی آخری تاریخ کی یاد دہانی کے باوجود زیادہ تر ٹیکس دہندگان پورٹل کی غیر فعال کارکردگی کی وجہ سے وقت پر ٹیکس ادا نہیں کر سکے۔

ایسوسی ایشن نے انتباہ دیا کہ اب ٹیکس دہندگان کو شق 138 کے تحت سسٹم کی جانب سے وصولی نوٹس موصول ہونا شروع ہوگئے ہیں جس کے بعد جبراً وصولی کارروائیاں کی جاسکتی ہیں جن میں جرمانے، ڈیفالٹ سرچارجز اور بینک اکاؤنٹس کی منسلکی شامل ہیں۔

کے ٹی بی اے نے کہا کہ ایف بی آر کے ساتھ اپنی پچھلی ملاقاتوں میں ان اہم مسائل کی بار بار نشاندہی کے باوجود پورٹل کی کارکردگی  بہتر نہ ہوسکی۔

کے ٹی بی اے نے مزید زور دیا کہ پورٹل کی خرابی سالانہ ریٹرن فائلنگ کے اہم عرصے کے دوران ہوئی جس کی وجہ سے ریٹرن فائل کرنا اور ٹیکس ادا کرنے کے عمل تقریباً ناممکن ہوگئے ہیں۔

ٹیکس بار نے ایف بی آر سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر شق 138 کے تحت جاری کیے جانے والے تمام وصولی نوٹس روک دے اور انفرادی ٹیکس دہندگان کے خلاف جبراً اقدامات، بشمول بینک اکاؤنٹس کی منسلکی اور جرمانے عائد کرنے کو معطل کردے جو پہلی سہ ماہی کے ایڈوانس ٹیکس کی آخری تاریخ پر ٹیکس ادا نہ کر سکے۔

مزید برآں کے ٹی بی اے نے یہ بھی درخواست کی ہے کہ ایڈوانس ٹیکس کی پہلی قسط کی ادائیگی کی آخری تاریخ 10 اکتوبر 2025 تک بڑھا دی جائے، تاکہ ٹیکس دہندگان بغیر جرمانے یا ڈیفالٹ سرچارج کے ٹیکس ادا کرسکیں۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025