Business Recorder - News

پی ٹی آئی اور جے یو آئی کا پاک سعودی دفاعی معاہدے کا خیرمقدم
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) اور جمعیت علمائے اسلام (ف) نے جمعہ کے روز پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ایک روز قبل طے پانے والے اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے (سمیڈا ) کا خیرمقدم کیاہے۔

بدھ کی رات سعودی عرب اور ایٹمی طاقت پاکستان کے درمیان یہ باہمی دفاعی معاہدہ طے پایا، جس سے عشروں پر محیط سیکیورٹی تعلقات مزید مستحکم ہوئے ہیں۔ یہ معاہدہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب اسرائیل کے قطر پر حملوں نے خطے کی سفارتی صورتحال کو یکسر بدل دیا ہے اور خلیجی عرب ممالک امریکا پر بطور سیکیورٹی ضامن بھروسے کے حوالے سے زیادہ محتاط ہو گئے ہیں۔

پاکستان دنیا کی واحد مسلم اکثریتی ایٹمی ریاست ہے اور اسلامی دنیا کی سب سے بڑی فوج بھی  اس کے پاس  ہے۔

پی ٹی آئی کے ترجمان شیخ وقاص اکرم نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری بیان جسے پارٹی کے سرکاری ایکس اکاؤنٹ نے بھی ری ٹویٹ کیاہے ، میں دفاعی معاہدے کی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہم اس پیش رفت کو پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کی تاریخی گہرائی کی تصدیق کے طور پر دیکھتے ہیں، جو اسلامی اخوت، مشترکہ اسٹریٹجک مفادات اور دیرینہ باہمی تعاون پر مبنی ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی اور سیکیورٹی تعاون میں اضافہ دوطرفہ اور علاقائی سلامتی و استحکام پر مثبت اثر ڈالنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

پی ٹی آئی نے کہا کہ اس کے بانی چیئرمین عمران خان نے ہمیشہ پاکستان کو ایک ایسی ریاست کے طور پر دیکھا جو مسلم دنیا کو متحد کرے، اقوام کے درمیان تعاون کو فروغ دے اور امن کے امکانات کو آگے بڑھائے۔

پارٹی نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ بہتر شراکت داری کو مسلم دنیا کے اتحاد اور اجتماعی سلامتی کی جانب ایک اہم قدم سمجھتا ہے  اور ہر پاکستانی کے لیے حرمین الشریفین کا احترام اور تحفظ ہمارے ایمان کا بنیادی جزو ہے۔

تاہم پی ٹی آئی نے حکام سے مطالبہ کیا کہ دفاعی معاہدے کی تفصیلات عوام کے ساتھ شیئر کی جائیں۔

پارٹی نے کہا کہ وہ معاہدے کی مزید تفصیلات سامنے آنے کا انتظار کر رہی ہے ،تاکہ عوام کو مکمل طور پر آگاہ رکھا جا سکے۔

پی ٹی آئی نے مملکتِ سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی اسٹریٹجک شراکت داری کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستانی عوام کے لیے مستقل حمایت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

بیان کے مطابق ہم سمجھتے ہیں کہ دونوں برادر ممالک کے درمیان بڑھتا ہوا تعاون نہ صرف ہماری دونوں قوموں بلکہ پورے خطے اور دنیا کے لیے امن، استحکام اور خوشحالی کا باعث بنے گا۔

دوسری جانب جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے پاک سعودی دفاعی معاہدے کو ایک اسلامی بلاک کے قیام کی پہلی کڑی قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جے یو آئی (ف) ہمیشہ اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان مسلم اُمہ کی قیادت کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

جمعرات کو سندھ اسمبلی کے قریب سندھ امن مارچ کے اختتامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے دنیا کو بتا دیا ہے کہ ہم امن چاہتے ہیں۔ ہم صہیونیت کے خلاف اپنے مسلم بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

فضل الرحمٰن نے کہا کہ پاکستان نے 1947 میں اپنے قیام سے ہی اسرائیل کو ایک ناجائز قابض قوت قرار دیا ہے۔ انہوں نے  صمود فلوٹیلا  کی بھی بھرپور حمایت کا اعلان کیا، جو غزہ کا محاصرہ توڑنے، ادویات اور خوراک پہنچانے کے لیے پرامن طریقے سے جا رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ میں صمود فلوٹیلا کی بھرپور حمایت کرتا ہوں جو پوری اُمہ کی نمائندگی کرتا ہے۔