Business Recorder - World

اسپین کی یوکرین کو فنڈنگ کیلئے منجمد روسی اثاثوں کے استعمال کی حمایت
ہسپانوی وزیرِ معیشت کارلوس کُریپو نے جمعہ کے روز کہا ہے کہ ان کی حکومت یورپی کمیشن کی اُن کوششوں کی حمایت کرتی ہے جن کے تحت یورپی یونین میں منجمد روسی اثاثوں کو استعمال میں لا کر یوکرینی حکومت کی مالی معاونت کی جائے۔

انہوں نے بلومبرگ ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ اسپین کی جانب سے ہم یوکرین کے لیے زیادہ سے زیادہ مالی معاونت بڑھانے کی وکالت کر رہے ہیں۔ ہم اس بات کے بھی حامی ہیں کہ ان منجمد اثاثوں کو استعمال کرنے کے تخلیقی طریقوں پر غور کیا جائے۔

کُریپو نے مزید کہا کہ اسپین، جو یورپی یونین میں روسی مائع قدرتی گیس ( ایل این جی ) کا سب سے بڑا درآمد کنندہ ہے، ان درآمدات کو کم کرنے اور متبادل کے طور پر امریکا جیسے ممالک سے سپلائی حاصل کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔