Business Recorder - Business & Finance

سیمنز پاکستان نے موٹر ریپئرز بزنس بند کرنے کی منظوری دے دی
سیمنز (پاکستان) انجینئرنگ (ایس آئی ای ایم) نے جمعہ کے روز اعلان کیا ہے کہ اس نے اپنے موٹر ریپئرز کے کاروبار کو بند کرنے کی منظوری دے دی ہے، کیونکہ یہ کمپنی کے بنیادی (نان کور) پورٹ فولیو کا حصہ نہیں ہے۔

یہ بات پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو آج جاری کیے گئے نوٹس میں بتائی گئی۔

ایس آئی ای ایم نے کہا کہ یہ فیصلہ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 18 ستمبر کو کراچی میں منعقدہ اجلاس میں کیا۔

نوٹس میں کہا گیا کہ
یہ فیصلہ بنیادی کمپنی کی اسٹریٹجک پورٹ فولیو ری الائنمنٹ کے تحت کیا گیا ہے اور اس کا کمپنی کے مجموعی کاروباری آپریشنز پر کوئی نمایاں اثر نہیں پڑے گا۔

کمپنی نے مزید بتایا کہ یہ کاروبار کمپنی ایکٹ 2017 کی شق 183(3) کے مطابق انڈرٹیکنگ یا کمپنی کے اہم حصے کی قانونی تعریف میں نہیں آتا۔

یاد رہے کہ ایس آئی ای ایم کو پاکستان میں 1953 میں ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی کے طور پر شامل کیا گیا تھا۔

کمپنی کی بنیادی سرگرمیاں کنٹریکٹس کے تحت پروجیکٹس کی تکمیل کے ساتھ ساتھ برقی اور برقیاتی کیپیٹل گُڈز کی تیاری، تنصیب اور فروخت ہیں۔