Business Recorder - News

روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری: 7 عالمی کمپنیوں کی مالیاتی مشیر بننے کی پیشکش
**  پاکستان نے نیویارک کے روزویلٹ ہوٹل کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کے لیے فنانشل ایڈوائزرز کی تقرری کی غرض سے سات بین الاقوامی کنسورشیا کی بولیاں حاصل کر لی ہیں۔ان میں سٹی گروپ اور سی بی آر ای کی قیادت والے گروپ بھی شامل ہیں۔ یہ پیش رفت جمعرات کو بلومبرگ نے رپورٹ کی۔ **

ترجمان پرائیویٹائزیشن کمیشن احسن اسحاق نے بلومبرگ کو اس پیش رفت کی تصدیق کی۔

رپورٹ کے مطابق سٹی گروپ کی قیادت میں بننے والے کنسورشیم میں کُش مین اینڈ ویک فیلڈ اور پروسکاؤر روز شامل ہیں، جب کہ سی بی آر ای کے کنسورشیم میں مورگن اسٹینلی موجود ہے۔ اسی طرح انکورا کی سربراہی میں گروپ میں بینک آف پنجاب اور بیکر میکینزی شامل ہیں۔کمیشن کے مطابق تکنیکی جانچ پڑتال 10 دن میں مکمل کر لی جائے گی۔

روزویلٹ ہوٹل نیویارک سٹی کے مین ہیٹن علاقے میں میڈیسن ایونیو اور ایسٹ 45 ویں اسٹریٹ پر واقع ہے۔یہ 19 منزلہ پرتعیش ہوٹل ہے جس میں 1,025 کمرے اور تقریباً 6 لاکھ اسکوائر فٹ کا رقبہ موجود ہے۔

یہ ہوٹل پی آئی اے انویسٹمنٹس لمیٹڈ ( پی آئی اےآئی ایل) کی ملکیت ہے جو کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن لمیٹڈ کی مکمل ذیلی کمپنی ہے۔

پرائیویٹائزیشن کمیشن کے بیان کے مطابق ایجنسی کو مالی مشیر مقرر کرنے کا مینڈیٹ دیا گیا ہے تاکہ روزویلٹ ہوٹل کی زمین کو لیز پر دے کر مشترکہ منصوبے کے تحت ممکنہ مکسڈ یوز ڈویلپمنٹ (رہائشی، تجارتی و دیگر سہولتیں) قائم کی جا سکیں۔

یاد رہے جولائی میں کمیشن نے اعلان کیا تھا کہ عالمی رئیل اسٹیٹ کمپنی جونز لانگ لاسال( جےایل ایل ) نے روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری کے مشیر کے طور پر استعفیٰ دے دیا ہے، کیونکہ اس کے ساتھ مفادات کا ممکنہ ٹکراؤ سامنے آیا۔ کمپنی نے خط میں کہا کہ وہ اس دوران حاصل کی گئی تمام رقوم واپس کرنے کے لیے بھی تیار ہے۔

روزویلٹ ہوٹل کافی عرصے سے پاکستان میں نجکاری کی بحث کا موضوع رہا ہے اور مختلف حکومتیں نیویارک کی بدلتی ہوئی جائیداد کی قیمتوں اور مارکیٹ کو دیکھتے ہوئے اس کے مستقبل پر فیصلے کرتی رہی ہیں۔