Business Recorder - Markets - Energy

اگست میں ملک کی بجلی کی پیداوار میں 8 فیصد اضافہ ریکارڈ
اگست 2025 میں پاکستان میں بجلی کی پیداوار 14,218 گیگا واٹ آور (جی ڈبلیو ایچ) ریکارڈ کی گئی، جو سالانہ بنیادوں پر 8 فیصد سے زائد اضافہ ہے، جس سے معاشی سرگرمیوں میں بہتری کا اشارہ ملتا ہے۔

اگست 2024 میں بجلی کی پیداوار 13,180 جی ڈبلیو ایچ رہی تھی۔

ماہرین کے مطابق درجہ حرارت میں اضافے اور کوئلے سے بجلی کی پیداوار میں نمایاں اضافے نے طلب میں بہتری پیدا کی۔

ماہانہ بنیادوں پر جولائی 2025 کے 14,123 جی ڈبلیو ایچ کے مقابلے میں اگست میں بجلی کی پیداوار میں 1 فیصد اضافہ ہوا۔

اس طرح مالی سال 2026 کی ابتدائی 2 ماہ میں مجموعی طور پر 28,341 جی ڈبلیو ایچ بجلی پیدا ہوئی، جو پچھلے مالی سال کی اسی مدت  کے 28,060 جی ڈبلیو ایچ کے مقابلے میں 1 فیصد زیادہ ہے۔

دوسری جانب، پاکستان میں بجلی پیدا کرنے کی اوسط لاگت میں 3 فیصد اضافہ ہوا، جو اگست 2025 میں فی کلو واٹ آور (کے ڈبلیو ایچ) 7.7 روپے رہی، جبکہ اگست 2024 میں یہ لاگت 7.5 روپے فی کے ڈبلیو ایچ تھی۔

تاہم، ماہانہ بنیادوں پر یہ لاگت 1 فیصد کم ہوئی اور جولائی 2025 کے 7.8 روپے فی کے ڈبلیو ایچ کے مقابلے میں اگست میں 7.7 روپے فی کے ڈبلیو ایچ ریکارڈ ہوئی۔

اگست میں ہائیڈل بجلی پیداوار کا سب سے بڑا ذریعہ بن گیا، جس کا حصہ کل پیداوار میں 38.8 فیصد رہا۔ اس کے بعد آر ایل این جی  کا حصہ 15.3 فیصد رہا، جو ایٹمی توانائی سے زیادہ تھا، جس نے کل پیداوار میں 15.1 فیصد حصہ ڈالا۔

قابلِ تجدید توانائی میں، ہوا سے پیداوار کا حصہ 3.6 فیصد اور سولر کا حصہ 0.7 فیصد رہا۔