Business Recorder - Pakistan

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹیجک باہمی دفاعی معاہدے پر دستخط
ایک اہم پیش رفت کے طور پر سعودی عرب اور پاکستان نے جمعرات کے روز وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کے دورۂ ریاض کے دوران ”اسٹریٹجک میوچول ڈیفنس ایگریمنٹ (ایس ایم ڈی اے)“ پر دستخط کیے ہیں۔

سعودی ولی عہد و وزیرِاعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور پاکستان کے وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے اس معاہدے پر دستخط کیے، جس میں واضح طور پر کہا گیا ہے ”کسی ایک ملک کے خلاف جارحیت دونوں کے خلاف جارحیت تصور کی جائے گی۔“

یہ بات پاکستان اور سعودی عرب کے مشترکہ اعلامیے میں اجاگر کی گئی جو وزیرِاعظم شہباز شریف کے سرکاری دورۂ سعودی عرب کے موقع پر جاری کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق یہ معاہدہ دونوں ممالک کے مابین سیکیورٹی کو مزید مستحکم کرنے اور خطے و دنیا میں امن قائم کرنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے، جس کا مقصد دفاعی تعاون کو فروغ دینا اور کسی بھی جارحیت کے خلاف مشترکہ دفاعی صلاحیت کو مضبوط کرنا ہے۔

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے 17 ستمبر 2025 کو ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب کا سرکاری دورہ کیا۔ الیمامہ پیلس میں ولی عہد اور سعودی وزیرِاعظم نے پاکستانی وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے وفود کی موجودگی میں باضابطہ مذاکرات ہوئے۔

پاکستانی وزیرِاعظم نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے لیے نیک خواہشات اور دعائیں پہنچائیں، جبکہ ولی عہد نے بھی پاکستان کے وزیراعظم اور عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

پاکستانی حکام کے مطابق یہ معاہدہ دونوں برادر ممالک کے دیرینہ تعلقات کو ایک نئی جہت دیتا ہے۔ ذرائع نے تصدیق کی کہ پاکستان اب مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے مقدس مقامات کے تحفظ میں باقاعدہ شراکت دار ہوگا، جسے دونوں رہنماؤں نے اعزاز اور دینی ذمہ داری قرار دیا۔

ذرائع کے مطابق پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس معاہدے کو حتمی شکل دینے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

ایس ایم ڈی اے کے تحت پاکستان یا سعودی عرب پر کسی بھی بیرونی مسلح حملے کو دونوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا اور مشترکہ دفاعی کارروائی لازمی ہوگی۔ یہ معاہدہ دفاعی صلاحیتوں کے انضمام اور خطے میں ابھرتے خطرات سے نمٹنے کے لیے تیاری کو بہتر بنائے گا۔

ماہرین کے مطابق یہ معاہدہ پاک-سعودی تعلقات کی حالیہ تاریخ میں سب سے بڑی پیش رفت ہے، جو نہ صرف فوجی اور سیکیورٹی تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جائے گا بلکہ مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیا میں علاقائی توازن پر بھی دور رس اثرات ڈالے گا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025