Business Recorder - Business & Finance

ہائی کمشنر ملائیشیا کا پاکستانی برآمدکنندگان کو سہولتیں دینے کا اعلان
فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے صدر عاطف اکرم شیخ نے کہا ہے کہ ایف پی سی سی آئی نے پاکستان میں تعینات ملائیشیا کے ہائی کمشنر داتو محمد اظہر مزلان اور اُن کی ٹیم کے ساتھ  اعلیٰ سطح کے  مشاورتی اجلاس کی میزبانی کی ہے،جس کا مقصد دونوں برادر ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور صنعت میں تعاون کو فروغ دینا تھا۔

اجلاس میں ایف پی سی سی آئی کے عہدیداران،معروف تاجر رہنما اور اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی، جہاں پاکستان ملائیشیا فری ٹریڈ ایگریمنٹ (ایف ٹی اے) سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے،آئی ٹی، زراعت، خوردنی تیل، ٹیکسٹائل اور قابلِ تجدید توانائی جیسے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا۔

صدر ایف پی سی سی آئی کے مطابق  ملائیشیا  کے ہائی کمشنر نے پاکستانی برآمدکنندگان کو سہولیات فراہم کرنے، مارکیٹ تک رسائی  بڑھانے اور تجارتی خسارے کو کم کرنے کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اسلامی فنانس، پام آئل، فوڈ پروسیسنگ، سیاحت اور ٹیکنالوجی میں ملائیشیا  کی مہارت پاکستان کے لیے بڑے مواقع فراہم کرتی ہے، جبکہ پاکستانی بزنس کمیونٹی ملائیشیا  کو آسیان مارکیٹس تک رسائی کے گیٹ وے کے طور پر استعمال کر سکتی ہے۔

ایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں نے کہا کہ پاکستان کی برآمدات کو ملائیشیا  تک بڑھانا ناگزیر ہے ،تاکہ خطے میں تجارتی تعلقات مزید مضبوط ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ موجودہ تجارتی خسارہ 445 ملین ڈالر ہے، کیونکہ پاکستان کی برآمدات 515 ملین ڈالر جبکہ درآمدات 960 ملین ڈالر ہیں۔

پاکستان ملائیشیا بزنس کونسل کے چیئرمین بشیر جان محمد نے اجلاس کے شرکاء کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ملائیشیا پاکستان کا اسٹریٹجک پارٹنر ہے اور یہ اجلاس حلال ٹریڈ، ٹیکنالوجی اور پائیدار ترقی میں نئے مواقع کی تلاش کی جانب اہم قدم ہے۔

اجلاس کے اختتام پر شرکاء نے زور دیا کہ دوطرفہ تجارت کے فروغ، بزنس ویزا کی آسانی اور ایگری ٹیک، فِن ٹیک و آئی ٹی جیسے ابھرتے ہوئے شعبوں میں مشترکہ اقدامات ناگزیر ہوگئے ہیں۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025