Business Recorder - Business & Finance

پاکستان کی ازبکستان میں نیشنل بینک کی شاخ کے قیام کی خواہش
وزیرِاعظم شہباز شریف کے وژن کے تحت ازبکستان کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے اور فروری میں وزیرِاعظم کے ازبکستان دورے کے فالو اپ کے سلسلے میں وزیرِاعظم کے خصوصی معاون برائے صنعت و پیداوار، ہارون اختر نے ازبکستان کا دورہ کیا۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان، نیشنل بینک آف پاکستان، سوشل امپیکٹ فنانسنگ کارپوریشن (ایس آئی ایف سی) اور وزارتِ صنعت و پیداوار کے نمائندے بھی موجود تھے۔

دورے کے دوران ہارون اختر نے ازبکستان کے وزیرِاعظم عبداللہ آریپوف سے ملاقات کی جس میں دونوں فریقین نے روابط، بینکاری، تجارت اور کاروبار سمیت اہم شعبوں میں تعاون پر تبادلۂ خیال کیا۔

خصوصی معاون نے ازبکستان کی قیادت کیلئے وزیرِاعظم کی طرف سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا اور افغانستان کے ذریعے ٹرانزٹ ریلوے پراجیکٹ کے بروقت آغاز کے لیے پاکستان کی وابستگی پر زور دیا۔ انہوں نے تجارتی سرگرمیوں کے فروغ اور بینکاری سہولتوں کی آسانی کے لیے ازبکستان میں نیشنل بینک آف پاکستان کی شاخ کھولنے کا ارادہ ظاہر کیا اور پریفرنسل ٹریڈ ایگریمنٹ کے تحت آئٹمز کی فہرست میں توسیع کی تجویز بھی پیش کی۔ علاوہ ازیں، پاکستانی سرمایہ کاری کے مواقع، خصوصاً فارماسوٹیکل سیکٹر میں سرمایہ کاری پر بھی بات کی گئی۔

ازبکستان کے وزیرِاعظم نے خصوصی معاون کا پرجوش خیرمقدم کیا اور پاکستان کی قیادت کے لیے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔ انہوں نے پاکستان کے ساتھ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا اور دوطرفہ تعلقات میں بنیادی نوعیت کے مسائل پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔ دونوں فریقین نے پاکستان-ازبکستان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے اعلیٰ سطحی رابطوں کی رفتار برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔