Business Recorder - Business & Finance

گوشت برآمدات میں اضافہ، دی آرگینک میٹ نے چین سے 7.5 ملین ڈالر کے آرڈرز حاصل کرلیے
پاکستان کے گوشت کے شعبے کے لیے ایک بڑی اور مثبت پیش رفت سامنے آئی ہے، دی آرگینک میٹ کمپنی لمیٹڈ (ٹی او ایم سی ایل) نے چین کو پکا ہوا اور ہیٹ ٹریٹڈ فروزن بون لیس بیف برآمد کرنے کے 75 لاکھ ڈالر مالیت کے تصدیق شدہ آرڈرز حاصل کرلیے ہیں۔

یہ اطلاع بدھ کو کمپنی کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج  کو جمع کرائے گئے نوٹس میں دی گئی۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کمپنی کو یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہے کہ مالی سال 2025-26 کے دوران چین کو پکا ہوا اور ہیٹ ٹریٹڈ فروزن بون لیس بیف برآمد کرنے کے آرڈرز موصول ہوئے ہیں، جن کی مالیت 75 لاکھ ڈالر ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ کامیابی اس کی ویلیو ایڈڈ پروڈکٹ لائنز میں مسلسل سرمایہ کاری کا نتیجہ ہے اور اس کی حیثیت کو بطور ایک ایسی پاکستانی کمپنی مزید مستحکم کرتی ہے جو چین کو حلال ویلیو ایڈڈ بیف مصنوعات برآمد کرنے والی اولین کمپنیوں میں شامل ہے۔

ٹی او ایم سی ایل کا کہنا ہے کہ چین کو برآمدی آرڈرز اس بات کی غمازی کرتے ہیں کہ کمپنی چین کے سخت سینیٹری اور فائٹو سینیٹری (ایس پی ایس) پروٹوکولز پر عملدرآمد کرتی ہے، مکمل طور پر پکا ہوا اور ہیٹ ٹریٹڈ ایکسپورٹ گریڈ بیف فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، جبکہ چین میں حلال پروٹین مصنوعات کی بڑھتی ہوئی طلب خصوصاً فوڈ سروس اور ریٹیل سیکٹر سے آرہی ہے۔ مزید یہ کہ یہ پیش رفت پاک۔چین اقتصادی راہداری  کے تحت زرعی اور خوراک کی تجارت میں گہرے ہوتے تعلقات کی بھی عکاسی کرتی ہے۔

پاکستان کا گوشت سیکٹر ملکی معیشت کا ایک اہم اور تیزی سے ترقی کرتا ہوا حصہ ہے جو نہ صرف وسیع لائیو اسٹاک پوٹینشل پر انحصار کرتا ہے بلکہ بالخصوص خلیجی ممالک کو بڑھتی ہوئی برآمدات سے بھی تقویت حاصل کررہا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ نیا برآمدی آرڈر مالی سال 2025-26 کے لیے برآمدی آمدن کے امکانات کو نمایاں طور پر بڑھا دے گا اور اسے حلال ویلیو ایڈڈ گوشت کی برآمدات میں ایک علاقائی رہنما کے طور پر مزید آگے لے جائے گا۔

گزشتہ ماہ کمپنی نے اپنی بین الاقوامی منڈیوں میں موجودگی کو بڑھانے کے لیے تاجکستان کی نئی مارکیٹ میں داخل ہونے کا اعلان کیا تھا۔

2010 میں پاکستان میں ایک پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے طور پر قائم ہونے والی ٹی او ایم سی ایل حلال گوشت اور اس سے متعلقہ مصنوعات کی پروسیسنگ اور فروخت کرتی ہے اور یہ سرخ گوشت اور اس کی بائی پروڈکٹس کی نمایاں برآمد کنندہ کمپنیوں میں شامل ہے۔

کمپنی کی بڑی برآمدی منڈیاں مشرقِ وسطیٰ کے ممالک ہیں، تاہم اس نے اپنے پورٹ فولیو میں خام پالتو جانوروں کی خوراک کے اجزاء بھی شامل کیے ہیں، جس کے ذریعے اسے امریکہ اور یورپ کی منڈیوں تک رسائی حاصل ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ کمپنی کی فار ایسٹ، سی آئی ایس ممالک اور جنوبی ایشیائی منڈیوں میں بھی مستحکم موجودگی ہے۔

2021 میں چینی کسٹمز اتھارٹیز نے ٹی او ایم سی ایل کو ہیٹ ٹریٹڈ بیف برآمد کرنے کی منظوری دی۔ کمپنی کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ وہ پاکستان کی پہلی کمپنی ہے جس نے ویکیوم پیک تازہ بیف گوشت کی برآمدات کا آغاز کیا اور خطے کی واحد کمپنی ہے جو مٹن اور کوارٹر بیف کارکَسز کو ویکیوم پیک یا بلاسٹ فریز کرنے کی ٹیکنالوجی رکھتی ہے۔