Business Recorder - Business & Finance

اتار چڑھاؤ کے باوجود کے ایس ای 100 انڈیکس ہموار سطح پر بند
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں بدھ کے روز ایک غیر مستحکم سیشن دیکھا گیا، جہاں کے ایس ای 100 انڈیکس اتار چڑھاؤ کے بعد بالآخر بغیر کسی خاص تبدیلی کے ہموار سطح پر بند ہوا۔

مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا، ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 57 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرتے ہوئے 157,196.58 پوائنٹس پر جاپہنچا، بعد ازاں پرافٹ ٹیکنگ کا رجحان غالب آگیا اور دن کی کی کم ترین سطح 155,960.35 پوائنٹس تک گرگئی۔

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 3.13 پوائنٹس کی کمی  سے 156,177.81 پوائنٹس پر بند ہوا۔

وزارتِ خزانہ نے اپنے ایک بیان میں اعادہ کیا کہ پاکستان کا قرضوں کا رجحان آج اس سے کہیں زیادہ مستحکم ہے جتنا بظاہر روپے کی ہیڈ لائن فگرز سے ظاہر ہوتا ہے۔ وزارت خزانہ نے قرض سے جی ڈی پی تناسب میں بہتری، قرضوں کی قبل از وقت ادائیگی، کم شرحِ سود کے اخراجات اور مستحکم بیرونی کھاتوں کو وجوہات کے طور پر بیان کیا۔

منگل کے روز بھی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ جاری رہا، جو سرمایہ کاروں کے اعتماد اور اسٹیٹ بینک کے معیشت سے متعلق حوصلہ افزا بیانات کے باعث تھا، حالانکہ مشرقی پنجاب میں تباہ کن سیلاب آیا ہوا ہے۔

بین الاقوامی سطح پر بدھ کو عالمی مارکیٹس میں معمولی کمی دیکھی گئی کیونکہ سرمایہ کار امریکی فیڈرل ریزرو کے شرحِ سود میں متوقع کٹوتی اور مستقبل میں نرمی کے اشاروں کا انتظار کر رہے ہیں۔

امید کی جا رہی ہے کہ فیڈ اپنی مالیاتی پالیسی کے اجلاس کے اختتام پر اپنی بنیادی شرحِ سود میں ایک چوتھائی فیصد کمی کرکے اسے 4.00 فیصد سے 4.25 فیصد کی حد میں لے آئے گا۔ شرحِ سود کے فیصلے کے بعد اصل توجہ چیئرمین جیروم پاول کے ان تبصروں پر ہوگی جن میں وہ امریکی مالیاتی پالیسی کے آئندہ رجحانات پر روشنی ڈالیں گے۔

ایم ایس سی آءی کا ایشیا پیسفک (جاپان کے سوا) کے حصص کا سب سے بڑا انڈیکس 0.2 فیصد نیچے رہا، جبکہ وال اسٹریٹ میں منگل کو کمی دیکھی گئی تھی۔

جاپان کا نکئی اسٹاک انڈیکس منگل کے ریکارڈ کلوز کے بعد 0.1 فیصد گر گیا۔

یورپ اور امریکا کے اسٹاک فیوچرز میں بہتری رہی۔ یورپ کے پین ریجن یورو اسٹاکس 50 فیوچرز میں 0.35 فیصد اضافہ ہوا، جرمن ڈی اے ایکس فیوچرز 0.4 فیصد بڑھے اور ایف ٹی ایس ای فیوچرز میں 0.2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ امریکا کے ایس اینڈ پی 500 ای-منیز میں 0.1 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

بدھ کو کینیڈا کے مرکزی بینک کی جانب سے شرحِ سود میں کمی کی توقع ہے، جس کا مقصد کمزور ہوتی لیبر مارکیٹ اور تجارتی دباؤ کا مقابلہ کرنا ہے۔

انٹر بینک مارکیٹ میں بدھ کے روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ  مضبوطی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے معمولی بہتری کے ساتھ بند ہوا۔ کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے روپیہ ایک پیسے کے اضافے سے 281.50 پر بند ہوا۔

آل شیئر انڈیکس پر کاروباری حجم 1,356 ملین سے بڑھ کر 1,499 ملین شیئرز تک پہنچ گیا، جبکہ حصص کی مالیت بھی گزشتہ سیشن کے 43.28 ارب روپے سے بڑھ کر 48.85 ارب روپے ہو گئی۔

کاروباری حجم کے لحاظ سے ورلڈکال ٹیلی کام 137.77 ملین شیئرز کے ساتھ سرِفہرست رہا، اس کے بعد میڈیا ٹائمز لمیٹڈ 94.00 ملین شیئرز کے ساتھ دوسرے اور بینک آف پنجاب (ایکس ڈی) 84.07 ملین شیئرز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔

بدھ کے روز مجموعی طور پر 485 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا، جن میں سے 235 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں اضافہ، 219 میں کمی اور 31 کمپنیوں کے نرخ مستحکم رہے۔