Business Recorder - Pakistan

وزیرِاعظم کا سعودی عرب، برطانیہ اور امریکا کا دورہ، شہباز شریف آج روانہ ہونگے
وزیرِاعظم شہباز شریف بدھ (17 ستمبر) کو تین ممالک کے اہم دورے پر روانہ ہوں گے جس کا مقصد سفارتی تعلقات کو آگے بڑھانا، اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانا اور اہم عالمی مسائل پر بات چیت کرنا ہے۔

دفترِ خارجہ کے ذرائع نے بتایا کہ دورے کے پہلے مرحلے میں وزیرِاعظم آج (بدھ) دو روزہ (17 سے 18 ستمبر) دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے، جہاں ان کی ملاقات سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ہو گی اور مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر اہم مشاورت کریں گے، خاص طور پر قطر میں حماس قیادت کو نشانہ بنانے والی حالیہ اسرائیلی جارحیت پر بات چیت کی جائیگی۔

یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ شہباز شریف کی ملاقات سعودی ولی عہد سے دوحہ میں پیر کے روز ہنگامی عرب-اسلامی سربراہی اجلاس کے موقع پر بھی ہوئی تھی۔

سعودی ولی عہد ریاض میں پاکستانی وزیرِاعظم کے استقبال کے منتظر ہیں۔ دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اہم مفاہمت کی یادداشتوں (ایم او یوز) اور معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔

دورے کے دوسرے مرحلے میں وزیرِاعظم 19 سے 21 ستمبر تک تین روزہ سرکاری دورے پر برطانیہ جائیں گے، جہاں وہ برطانوی قیادت سے بات چیت کریں گے اور اپنے بڑے بھائی و مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے ملاقات کریں گے جو طبی معائنے کے لیے پہلے ہی لندن میں موجود ہیں۔

آخر میں، وزیرِاعظم 21 سے 27 ستمبر تک امریکہ کا دورہ کریں گے تاکہ نیویارک میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی  کے 80ویں اجلاس میں شرکت کر سکیں، جیسا کہ سفارتی ذرائع نے بتایا۔

شہباز شریف 27 ستمبر کو جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔ بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی بھی اسی دن اپنی تقریر کریں گے۔

اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اعلیٰ سطح مباحثہ 23 سے 29 ستمبر تک نیویارک میں ہوگا، جس کے دوران وزیرِاعظم کئی عالمی رہنماؤں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

ایک اور سفارتی ذریعے نے انکشاف کیا کہ وزیرِاعظم کی ممکنہ طور پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی 25 ستمبر کو نیویارک میں ملاقات ہو سکتی ہے، جو یا تو سالانہ عشائیے سے پہلے یا بعد میں ہو گی جو عالمی رہنماؤں کے اعزاز میں دیا جاتا ہے۔