Business Recorder - World

غزہ میں قتلِ عام فوری بند کیا جائے،اقوامِ متحدہ کا انتباہ
اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ نے منگل کو اسرائیل کے غزہ سٹی پر زمینی حملے کو بالکل ناقابلِ قبول  قرار دیتے ہوئے  قتلِ عام ختم کرنے کا مطالبہ کیا اور خبردار کیا کہ فلسطینی علاقے میں نسل کشی کے ثبوت بڑھتے جا رہے ہیں۔

ولکر ترک نے اے ایف پی اور رائٹرز سے گفتگو میں کہاکہ یہ بالکل واضح ہے کہ یہ قتلِ عام اب رکنا چاہیے۔ پوری دنیا امن کے لیے پکار رہی ہے۔ فلسطینی، اسرائیلی سب امن چاہتے ہیں۔ ہر کوئی چاہتا ہے کہ یہ سلسلہ ختم ہو لیکن جو ہم دیکھ رہے ہیں اس میں مزید شدت نظر آرہی ہے،جو کہ بالکل ناقابلِ قبول ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ حالیہ دنوں میں  غزہ کے شمال مغربی علاقوں میں حملے بڑھ گئے ہیں جہاں لوگ پہلے حملوں سے بچنے کے لیے پناہ لے چکے تھے۔

انہوں نے خاص طور پر  رہائشی عمارتوں پر مسلسل بمباری  کی مذمت کی جو بے گھر ہونے والے لوگوں کے لیے پناہ گاہ کا کام کر رہی تھیں۔انہوں نے مزید کہا  کہ یہ حملے رکنے چاہئیں۔

ترک نے کہا کہ اسرائیلی فوج بار بار دعویٰ کرتی ہے کہ وہ دہشت گردی کے ڈھانچے  کو نشانہ بنا رہی ہے لیکن  ابھی تک اس کا کوئی ثبوت نظر نہیں آیا۔  انہوں نے زور دیا کہ  جنگ کے قوانین کے تحت کبھی بھی ان شہریوں کو نشانہ نہیں بنایا جا سکتا جو جنگ میں شریک نہ ہوں۔

اقوامِ متحدہ کے سربراہ نے کہا کہ  غزہ کے عوام مزید تشدد، تباہی، قتل اور انسانی امداد کی کمی برداشت نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا کہ میں صرف سوچ سکتا ہوں کہ اس کا مطلب خواتین، غذائی قلت کے شکار بچوں اور معذور افراد کے لیے کیا ہوگا اگر انہیں دوبارہ اس طرح نشانہ بنایا گیا۔