Business Recorder - Pakistan

کراچی میں ہلکی بارش اور بوندا باندی سے موسم خوشگوار
کراچی میں ہلکی بارش اور بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے، جبکہ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ جمعرات تک شہر قائد میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے منگل کو اپنی 3 روزہ پیشگوئی میں کہا کہ 18 ستمبر تک کراچی کا موسم ابر آلود اور مرطوب رہے گا جس میں کہیں کہیں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔ اس دوران درجہ حرارت 25 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

شہر کے مختلف علاقوں میں رات گئے سے ہلکی بارش اور بوندا باندی کا سلسلہ شروع ہوا جو دوپہر تک وقفے وقفے سے جاری رہا۔ بارش گُلشنِ اقبال، کورنگی، گُرومندر، صدر، ناظم آباد، ملیر، ڈی ایچ اے، کلفٹن، شارع فیصل، نارتھ کراچی اور سعدی ٹاؤن سمیت مختلف علاقوں میں ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم ساحلی علاقوں میں جزوی ابر آلود موسم کے ساتھ کہیں کہیں ہلکی بارش یا بوندا باندی ہوسکتی ہے۔ ادارے نے یہ بھی بتایا کہ گڈو اور سکھر بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب موجود ہے۔

مزید یہ کہ محکمہ موسمیات نے پیر کو کہا تھا کہ بحیرۂ عرب سے درمیانی شدت کی مرطوب ہوائیں ملک کے بالائی حصوں میں داخل ہورہی ہیں جبکہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ 15 ستمبر سے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا جو 19 ستمبر تک برقرار رہ سکتا ہے۔

ان موسمی حالات کے تحت 16 سے 19 ستمبر کے دوران دیر، چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، ملاکنڈ، باجوڑ، مہمند، کوہاٹ، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان، صوابی، خیبر، اورکزئی، کرم، ہنگو، کرک اور وزیرستان میں بارش، ہوا کے جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اسی طرح کشمیر کے اضلاع (نیلم ویلی، مظفرآباد، راولاکوٹ، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر، میرپور) میں بھی 15 ستمبر کی شام/رات سے 19 ستمبر تک بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی، جبکہ 16 اور 18 ستمبر کو بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان (دیامر، استور، غذر، سکردو، ہنزہ، گلگت، گانچھے، شگر) میں بھی 16 سے 19 ستمبر کے دوران بارش اور گرج چمک متوقع ہے۔

پنجاب اور اسلام آباد میں 16 سے 19 ستمبر تک اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال اور جہلم میں بارش کے امکانات ہیں۔ جبکہ 18 اور 19 ستمبر کو منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیرآباد، لاہور، قصور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور فیصل آباد میں بارش اور کہیں کہیں موسلا دھار بارش بھی ہوسکتی ہے۔