Business Recorder - Business & Finance

کوہِ نور ملز کا 4.5میگاواٹ سولر منصوبہ فعال
پاکستان کے صنعتی شعبے میں قابلِ تجدید توانائی کے استعمال میں تیزی کے ساتھ اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے اور اسی سلسلے میں کوہِ نور ملز لمیٹڈ (کے ایم ایل) نے 4.5 میگاواٹ (ایم ڈبلیو) سولر پاور سسٹم کامیابی سے نصب کر لیا ہے، جو پائیدار آپریشنز اور لاگت میں بچت کی کوششوں کا حصہ ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو منگل کے روز جاری کیے گئے نوٹس میں کمپنی نے اس پیش رفت سے آگاہ کیا۔

نوٹس میں کہا گیا کہ
کمپنی اپنی پائیدار توانائی کی وابستگی اور آپریشنل استعداد کار پر توجہ کے مطابق یہ اطلاع دیتے ہوئے خوشی محسوس کر رہی ہے کہ مانگا رائیونڈ روڈ، ضلع قصور میں واقع مینوفیکچرنگ فیسلٹی پر 4.5 میگاواٹ سولر رینیوایبل انرجی سسٹم نصب کر دیا گیا ہے، جو کہ منصوبہ بندی کے تحت کل 7.2 میگاواٹ انسٹالیشن کا حصہ ہے۔

کمپنی کے مطابق، باقی ماندہ 2.7میگاواٹ کی انسٹالیشن موجودہ مالی سال کی دوسری سہ ماہی کے اختتام سے پہلے مکمل کر لی جائے گی۔

مزید کہا گیا کہ کمپنی اپنی توانائی کی ضروریات کا 20 فیصد سے زائد اس نئے قابلِ تجدید توانائی کے ذریعے حاصل کرے گی، جس سے لاگت میں کمی اور ملک کی درآمدی ایندھن پر انحصار کم کرنے میں مدد ملے گی۔

کوہِ نور ملز لمیٹڈ 21 دسمبر 1987 کو کمپنیز آرڈیننس 1984 (اب کمپنیز ایکٹ 2017) کے تحت پاکستان میں قائم ہوئی اور یہ کپڑے بنانے کے ساتھ ساتھ بجلی پیدا کرنے اور سپلائی کرنے کے کاروبار میں مصروف ہے۔

پاکستان میں حالیہ برسوں میں متبادل توانائی کے ذرائع خصوصاً شمسی توانائی کے استعمال میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جو مقامی اور تجارتی شعبے میں خاصی مقبول ہو چکی ہے۔

اس بڑھتے رجحان نے پالیسی سازوں کے لیے قومی گرڈ اور توانائی کے شعبے پر اس کے اثرات کو سمجھنا ایک بڑا چیلنج بنا دیا ہے، کیونکہ ملک میں بجلی کی کھپت تقریباً جمود کا شکار ہے۔

اس کے باوجود، سستی توانائی کے اس ذریعے سے فائدہ اٹھانے کے لیے کئی منصوبے شروع کیے جا چکے ہیں۔

حال ہی میں جے کے اسپننگ ملز لمیٹڈ نے 7 میگاواٹ اضافی سولر صلاحیت نصب کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا۔

دیوان سیمنٹ لمیٹڈ نے کراچی میں اپنے مینوفیکچرنگ پلانٹ پر 6میگاواٹ سولر پاور سسٹم کامیابی سے فعال کر لیا۔

مئی میں انٹرنیشنل اسٹیلز لمیٹڈ (آئی ایس ایل)، جو انٹرنیشنل انڈسٹریز لمیٹڈ کی سبسڈری ہے، نے اپنے کراچی پلانٹ میں 6.4میگاواٹ سولر پاور منصوبہ مکمل کر کے فعال کر دیا۔

مارچ میں طارق کارپوریشن لمیٹڈ، جو چینی اور اس کی ذیلی مصنوعات تیار کرنے کے کاروبار میں مصروف ہے، نے اپنی فیسلٹی پر 200 کلوواٹ سولر پاور سسٹم لگانے کا اعلان کیا تھا۔