Business Recorder - World

ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک ٹائمز اور پبلشر پر 15 ارب ڈالر کا ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روز نیویارک ٹائمز، اس کے چار رپورٹرز اور پبلشر پینگوئن رینڈم ہاؤس کے خلاف کم از کم 15 ارب ڈالر کے ہرجانے کا مقدمہ دائر کیا ہے، جس میں ہتکِ عزت اور جھوٹی خبر کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ یہ مقدمہ فلوریڈا کی وفاقی عدالت میں دائر کیا گیا۔

عدالتی دستاویزات کے مطابق ٹرمپ کا کہنا ہے کہ نیویارک ٹائمز کے مضامین اور پینگوئن کی شائع کردہ ایک کتاب

“Lucky Loser: How Donald Trump Squandered His Father’s Fortune and Created the Illusion of Success”
جھوٹے اور گمراہ کن بیانیے پر مبنی ہیں، جنہیں جان بوجھ کر ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے لیے شائع کیا گیا۔

ٹرمپ کے وکلاء نے موقف اختیار کیا کہ ان اشاعتوں نے صدر کے ذاتی اور کاروباری وقار کو سخت نقصان پہنچایا ہے، جس سے ان کے برانڈ کی قدر اور مستقبل کے مالی امکانات متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے مثال دی کہ ٹرمپ میڈیا اینڈ ٹیکنالوجی گروپ  کے شیئرز کی قدر میں نمایاں کمی آئی ہے جو اس مبینہ بدنامی کا نتیجہ ہے۔

نیویارک ٹائمز اور پینگوئن رینڈم ہاؤس نے فوری طور پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔

ٹرمپ نے پیر کو اپنی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ انہیں بہت فخر ہے کہ وہ نیویارک ٹائمز کے خلاف 15 ارب ڈالر کے ہرجانے کا مقدمہ لے کر آئے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اخبار نے ان کے خاندان، کاروبار اور ریپبلکن نظریات بشمول امریکہ فرسٹ موومنٹ اور میک امریکہ گریٹ اگین کے خلاف جھوٹ پھیلایا۔

یہ مقدمہ ایک ہفتہ بعد سامنے آیا ہے جب ٹرمپ نے دھمکی دی تھی کہ وہ نیویارک ٹائمز پر جیفری ایپسٹین سے متعلق رپورٹ پر مقدمہ کریں گے۔ اس سے قبل وہ وال اسٹریٹ جرنل اور اس کے مالکان کے خلاف بھی 10 ارب ڈالر کے ہرجانے کا دعویٰ کر چکے ہیں۔