Business Recorder - World

بھارت اور امریکہ منگل کو نئی دہلی میں تجارت پر بات چیت کریں گے، مذاکرات کار
بھارت اور امریکہ منگل کو نئی دہلی میں تجارتی مذاکرات کریں گے، ایسے وقت میں جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جنوب ایشیائی ملک کی برآمدات پر تادیبی ٹیرف عائد کیے جانے کے بعد اگست میں بھارت کی مجموعی برآمدات 9 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی ہیں۔

بھارت کے اعلیٰ تجارتی مذاکرات کار اور وزارتِ تجارت میں خصوصی سیکریٹری راجیش اگروال نے تجارتی اعداد و شمار کے اجرا کے موقع پر صحافیوں کو بتایا ہے کہ دونوں ممالک تجارتی بات چیت کو تیز کرنے پر متفق ہیں، تاہم انہوں نے اس بارے میں کوئی تفصیل فراہم نہیں کی۔

راجیش اگروال نے مزید بتایا ہے کہ  بھارت میں امریکی تجارتی نمائندہ برینڈن لنچ منگل کو نئی دہلی کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔

بھارت کی اگست میں برآمدات جولائی کے 37.24 بلین ڈالر سے کم ہو کر 35.10 بلین  ڈالر رہ گئ ہیں، جبکہ تجارتی خسارہ جولائی کے27.35 بلین ڈالر سے گھٹ کر 26.49 بلین ڈالر ہو گیا ہے۔

امریکہ نے نئی دہلی کی جانب سے روس سے تیل کی خریداری جاری رکھنے پر 27 اگست سے بھارتی اشیاء پر اضافی 25 فیصد ٹیرف عائد کیے ہیں، جس سے امریکی مصنوعات پر مجموعی ٹیرف 50 فیصد تک پہنچ گئے ہیں، جو کسی بھی امریکی تجارتی شراکت دار کے لیے سب سے زیادہ ہیں۔

بھارت کی امریکہ کو برآمدات اگست میں 8.01 ارب ڈالر سے کم ہو کر 6.86 ارب ڈالر رہ گئ ہیں۔ اپریل سے اگست کے دوران نئی دہلی کی واشنگٹن کو مجموعی برآمدات 40.39 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔

امریکہ کی جانب سے بھارتی مصنوعات پر بڑھائے گئے ٹیرف کا مکمل اثر آئندہ ماہ محسوس کیا جائے گا کیونکہ سخت ٹیرف 27 اگست سے نافذ العمل ہیں۔