Business Recorder - Pakistan

وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کیلئے دوحہ پہنچ گئے
نائب وزیرِاعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اتوار کے روز دوحہ پہنچ گئے جہاں وہ عرب۔اسلامی وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

آج نیوز کے مطابق قطری اور پاکستانی سفارتی حکام نے اسحاق ڈار کا دوحہ ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔ پاکستان کے مستقل نمائندے برائے او آئی سی دوحہ، فواد شیر نے بھی ان کا خیرمقدم کیا۔

عرب۔اسلامی وزرائے خارجہ کا اجلاس جلد شروع ہوگا جس میں او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طہٰ خطاب کریں گے۔

اسحاق ڈار اجلاس میں قطر پر اسرائیلی حملوں کے حوالے سے پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔

اسلامی اور عرب وزرائے خارجہ کا اجلاس قطر پر حالیہ اسرائیلی حملوں کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لے گا۔

اجلاس میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف ایک قرارداد کا مسودہ تیار کیا جائے گا جبکہ عرب۔اسلامی سربراہ اجلاس کے ایجنڈے کو بھی حتمی شکل دی جائے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف کل (پیر) ہونے والے اس سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

اجلاس میں حالیہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف سخت ردعمل کو حتمی شکل دی جائے گی جبکہ شریک وزرائے خارجہ اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی پر بھی غور کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف اور 50 سے زائد ممالک کے سربراہان پیر کو دوحہ میں ہونے والے سربراہی اجلاس میں شریک ہونے کا امکان ہے۔