Business Recorder - World

برطانیہ اور امریکا ٹرمپ کے دورہ لندن میں اربوں ڈالر کا ٹیکنالوجی معاہدہ کریں گے
برطانیہ اور امریکا آنے والے دنوں میں ایک تاریخی ٹیکنالوجی معاہدے پر دستخط کرنے جا رہے ہیں جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورۂ برطانیہ کے دوران متوقع ہے۔ واشنگٹن میں برطانوی سفارتخانے کے مطابق یہ معاہدہ دونوں ممالک کے کھربوں ڈالر کے ٹیک سیکٹرز میں تعاون کو فروغ دے گا اور کاروباروں و صارفین کے لیے نئے مواقع پیدا کرے گا۔

اگرچہ معاہدے کی حتمی تفصیلات ابھی طے ہونا باقی ہیں، تاہم سفارتخانے نے بتایا کہ یہ شراکت داری مصنوعی ذہانت، سیمی کنڈکٹرز، ٹیلی کمیونیکیشنز اور کوانٹم کمپیوٹنگ جیسی کلیدی ٹیکنالوجیز پر مرکوز ہوگی۔ برطانیہ کی ٹیکنالوجی سیکریٹری لِز کینڈل نے کہا کہ مصنوعی ذہانت اور کوانٹم کمپیوٹنگ جیسی جدید ٹیکنالوجی ہماری زندگیوں کو بدل کر رکھ دے گی۔

صدر ٹرمپ منگل کو اپنے تین روزہ دوسرے سرکاری دورے کے لیے برطانیہ روانہ ہوں گے۔ ان کے ہمراہ امریکی بزنس لیڈرز کا وفد بھی ہوگا جس میں این ویڈیا کارپوریشن کے سی ای او جینسن ہوانگ اور اوپن اے آئی کے سیم آلٹمین شامل ہیں۔

اس دورے کے دوران متعدد تجارتی معاہدے متوقع ہیں، جن میں بلیک راک کی جانب سے برطانوی ڈیٹا سینٹرز میں 700 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری بھی شامل ہے۔ دونوں ممالک اس سال کے آغاز سے اپنے اپنے اے آئی ایکشن پلانز شائع کرچکے ہیں اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کو تیزی سے فروغ دے رہے ہیں۔