Business Recorder - Pakistan

مجموعی برآمدات کا 63 فیصد حصہ، برآمدات میں ٹیکسٹائل کی بالادستی برقرار
پاکستان کا ٹیکسٹائل سیکٹر رواں مالی سال 2025-26 کی پہلی دو ماہ (جولائی-اگست) میں ملکی برآمدات کا سب سے بڑا حصہ دار رہا، جس نے 3.21 ارب ڈالر کی برآمدات کے ساتھ گزشتہ سال کے مقابلے میں 10 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا۔ یہ شعبہ مجموعی قومی برآمدات کا تقریباً 63 فیصد حصہ فراہم کر رہا ہے۔ تاہم اگست 2025 میں برآمدات کے رجحان میں کمی دیکھنے میں آئی، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 7 فیصد اور جولائی 2025 کے مقابلے میں 9 فیصد کم رہیں۔

پاکستان ٹیکسٹائل کونسل (پی ٹی سی) کی رپورٹ کے مطابق روایتی ٹیکسٹائل (چپٹرز 50 تا 60) کی برآمدات مسلسل گراوٹ کا شکار ہیں، جو جولائی-اگست 2021-22 میں 685 ملین ڈالر سے کم ہو کر 2025-26 میں 523 ملین ڈالر رہ گئیں۔ تاہم اگست 2025 میں جولائی کے مقابلے میں 9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے برعکس ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل (چپٹرز 61 تا 63) میں نمایاں بہتری دیکھی گئی ہے، جو 2021-22 کے 2.28 ارب ڈالر سے بڑھ کر 2025-26 میں 2.69 ارب ڈالر (17.9 فیصد پلس) ہو گئیں۔ اس میں نٹ ویئر ( 16.8 فیصد پلس)، نان نٹ اپیرل (10.5 فیصد پلس) اور دیگر مصنوعات (10.4 فیصد پلس) نمایاں طور پر شامل ہیں۔

مجموعی طور پر جولائی-اگست 2025-26 میں پاکستان کی برآمدات 5.1 ارب ڈالر رہیں، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں محض 0.65 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہیں۔ تاہم اگست میں برآمدات 12.5 فیصد سالانہ اور 10 فیصد ماہانہ بنیادوں پر کم ہوئیں۔ اگست 2025 کی برآمدات 1.25 ارب ڈالر رہیں جو اگست 2024 کے 1.35 ارب ڈالر اور جولائی 2025 کے 1.43 ارب ڈالر کے مقابلے میں کم ہیں۔

رپورٹ کے مطابق برآمدی استعداد مزید زیادہ شرح نمو حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، لیکن غیر مسابقتی توانائی ٹیرف اور اجرتی پالیسیوں کے باعث یہ پوٹینشل پورا نہیں ہو رہا۔ برآمدی منازل کے لحاظ سے یورپی یونین 1.3 ارب ڈالر کے ساتھ سب سے بڑا بازار رہا، جبکہ امریکہ 878 ملین ڈالر کے ساتھ تقریباً جمود کا شکار ہے۔ برطانیہ کی برآمدات 309 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں، بنگلہ دیش 121 ملین ڈالر اور یو اے ای 101 ملین ڈالر تک پہنچے۔

پاکستان ٹیکسٹائل کونسل نے اپنی ماہانہ رپورٹ میں واضح کیا ہے کہ اگرچہ ویلیو ایڈڈ مصنوعات میں اضافہ خوش آئند ہے، لیکن روایتی ٹیکسٹائل اور کاٹن مصنوعات میں مسلسل کمی تشویشناک ہے۔ اس صورتحال میں پالیسی سطح پر اقدامات ناگزیر ہیں، جن میں خطے کے مطابق توانائی نرخ، ٹیکس ریفنڈز کا فوری اجرا، مزدور قوانین کی ہم آہنگی، ایکسپورٹ ریبیٹ اسکیمیں، کاٹن کے معیار کی بہتری، اسپیئنگ و ویونگ سیکٹر کی مدد، ایکسِم بینک کی مضبوطی اور پانچ سالہ پالیسی فریم ورک شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ان اقدامات کے بغیر پاکستان عالمی منڈی میں اپنے حصے میں خاطر خواہ اضافہ نہیں کر سکے گا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025