Business Recorder - Opinion

حالیہ سیلاب: انسانی المیے کے ساتھ معیشت اور ترقی پر کاری ضرب
رواں برس کے مون سون سیلابوں نے ایک بار پھر پاکستان کی معیشت کو شدید نقصان پہنچایا ہے، ملکی مالیاتی کمزوری اور غذائی عدم تحفظ کو بے نقاب کرتے ہوئے انسانی المیے سے آگے بڑھ کر، یہ طوفان مہنگائی، تعمیر نو اور حکمرانی سے جڑے کئی اہم سوالات کو جنم دے رہا ہے۔

کھڑی فصلوں کی تباہی سے لے کر اشیائے خور و نوش کی بڑھتی ہوئی قیمتوں تک، سیلاب نے معاشی و سماجی دباؤ کو گہرا کر دیا ہے۔ ملکی ماہرین معیشت اور بین الاقوامی تجزیہ کاروں کی آراء اس بارے میں مختلف ہیں: کچھ اسے ایک قومی سانحہ قرار دے رہے ہیں جو طویل بحران کی صورت اختیار کر سکتا ہے، جبکہ کچھ اسے ایک عارضی جھٹکا سمجھ رہے ہیں جس سے پاکستان، حسبِ روایت، نکل آئے گا۔

تاہم حقیقت ان دونوں انتہاؤں کے درمیان کہیں موجود ہے۔

حالیہ سیلاب صرف انسانی بحران نہیں بلکہ ایک اقتصادی و ترقیاتی جھٹکا بھی ہے، جس کے اثرات ترقی کی رفتار، مہنگائی اور مالیاتی نظم و نسق پر محسوس کیے جائیں گے۔ اگرچہ اس بار نقصان 2022 جیسے تباہ کن سیلاب سے کم ہے، مگر یہ اتنا شدید ضرور ہے کہ مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کو دھچکا لگے، افراطِ زر میں اضافہ ہو، اور محدود مالیاتی گنجائش پر شدید دباؤ پڑے۔

ابتدائی تخمینوں کے مطابق مجموعی اقتصادی نقصان 1.4 سے 2 ارب ڈالر کے درمیان ہے، جس میں سب سے زیادہ متاثرہ شعبے زراعت اور ٹرانسپورٹ ہیں۔ رواں مالی سال میں جی ڈی پی کی شرح نمو میں 0.3 سے 0.5 فیصد کمی کا خدشہ ہے، جبکہ آئندہ سہ ماہی میں اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں 3 سے 5 فیصد اضافے کا امکان ہے۔ متاثرہ فصلوں میں کپاس، چاول، گنا، سبزیاں اور مویشیوں کا چارہ شامل ہیں۔ دیہی علاقوں میں ہزاروں خاندان بے گھر ہو چکے ہیں، جہاں غربت پہلے ہی حد سے تجاوز کر چکی ہے۔

پنجاب اور سندھ میں سڑکوں، پلوں، آبپاشی کے نظام اور رہائش گاہوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ بحالی کے لیے اربوں روپے درکار ہیں، مگر سخت مالیاتی حالات کے باعث پاکستان کو بیرونی امداد پر انحصار کرنا پڑے گا، جس کے نتیجے میں مزید قرض لینے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

اس کے باوجود وسیع تر معیشت کے منہدم ہونے کا خطرہ نہیں اور پاکستان اس بحران سے نکل آئے گا، تاہم ترقی کی رفتار سست اور علاقائی سطح پر غیر مساوی رہنے کا امکان ہے۔

مہنگائی، غذائی تحفظ، بنیادی ڈھانچے کی بحالی، مالیاتی دباؤ اور ان سے جُڑے سماجی و سیاسی خدشات آئندہ دنوں میں خصوصی توجہ کے متقاضی ہیں۔

خوراک کی قیمتوں میں اضافے کی صورت میں سب سے پہلا اور براہِ راست اثر سامنے آ چکا ہے۔ سیلاب نے پنجاب اور سندھ میں کھڑی فصلیں تباہ کر دی ہیں، گوداموں کو نقصان پہنچا ہے اور مارکیٹوں تک رسائی محدود ہو گئی ہے۔ سبزیوں، گندم اور مویشیوں سے حاصل ہونے والی اشیاء کی قیمتیں تیزی سے بڑھ رہی ہیں۔ قلت پوری کرنے کے لیے درآمدات کرنا ہوں گی، جس سے کرنٹ اکاؤنٹ پر دباؤ پڑے گا اور روپے کی قدر متاثر ہو سکتی ہے۔ ٹرانسپورٹ کے مسائل کی وجہ سے مہنگائی کا دائرہ خوراک سے آگے بڑھ کر ایندھن اور لاجسٹکس تک پھیل سکتا ہے۔

دیہی گھرانے صرف مہنگائی ہی کا شکار نہیں بلکہ ان کا روزمرہ کا ذریعہ معاش بھی ختم ہو گیا ہے۔ خوراک کے ذخیرے بہہ گئے، مویشی مر گئے اور کھیتوں میں مزدوری ختم ہو گئی۔ جہاں پہلے ہی غربت کی شرح بلند ہے، وہاں یہ جھٹکے بھوک اور غذائی قلت کے خطرات کو دوچند کر رہے ہیں، بالخصوص بچوں اور خواتین کے لیے۔ ان حالات میں امدادی اقدامات کو ہنگامی راشن، نقد معاونت، بیجوں کی فراہمی اور مویشیوں کی دوبارہ فراہمی پر مرکوز ہونا چاہیے تاکہ انسانی وسائل کے پائیدار نقصان سے بچا جا سکے۔

سڑکوں، پلوں، آبپاشی کے نظام اور رہائش کی بحالی کے لیے خطیر سرمایہ درکار ہو گا۔ موثر مالیاتی استعمال کے لیے نقصان کا شفاف انداز میں تخمینہ لگانا ناگزیر ہے۔ ماضی کے تجربات یہ بتاتے ہیں کہ اگر ترجیحات واضح نہ ہوں تو امداد تاخیر کا شکار ہوتی ہے، تعمیر نو سست روی سے چلتی ہے اور متاثرہ خاندان اگلی آفت کے رحم و کرم پر رہ جاتے ہیں۔ اس بار بحالی کے عمل میں موسمیاتی تبدیلی کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے، مضبوط حفاظتی بند، بہتر نکاسی اور بلند مکانات کی تعمیر کو مرکزی حیثیت دینا ہو گی۔

پاکستان کو اس وقت سخت مالی ترجیحات اور کٹھن فیصلوں کا سامنا ہے۔ مالیاتی گنجائش پہلے ہی نہایت محدود ہے، بھاری قرض ادائیگیوں اور آئی ایم ایف کی اصلاحات کے بوجھ تلے دبی ہوئی۔ ایسے میں اگر بحالی کی لاگت معتدل سطح پر بھی رہی، تب بھی اس کے لیے نرم شرائط پر قرض، گرانٹس اور پائیدار انفرااسٹرکچر میں نجی سرمایہ کاری جیسے بیرونی ذرائع پر انحصار ناگزیر ہو گا۔ اگر بروقت مالی معاونت نہ ملی، تو نہ صرف امدادی سرگرمیاں متاثر ہوں گی بلکہ تعمیر نو کا عمل برسوں پر محیط ہو سکتا ہے، جس کے نتیجے میں غربت اور عدم مساوات مزید گہری ہو جائے گی۔

سیلاب موجودہ معاشرتی ناہمواریوں کو مزید گہرا کر دیتے ہیں، کیونکہ سب سے زیادہ نقصان غریب کسانوں اور غیر رسمی شعبے کے مزدوروں کو اٹھانا پڑتا ہے۔ اگر امدادی کارروائیاں سست، غیر منصفانہ یا سیاسی اثر و رسوخ کے زیرِ اثر نظر آئیں، تو عوام کا ریاستی اداروں پر اعتماد مزید کمزور ہو جائے گا۔اس اعتماد کو بحال رکھنے کے لیے شفاف امداد کی تقسیم، مقامی برادریوں کی شمولیت، اور واضح احتسابی عمل از حد ضروری ہے۔ یہ عوامل ہی سماجی ہم آہنگی کے تسلسل کو یقینی بنا سکتے ہیں۔

ممکنہ طور پر اس بحران کا نتیجہ عارضی اقتصادی سست روی، خوراک کی قیمتوں میں اچانک اضافہ اور کئی برسوں پر محیط بحالی کی ضروریات کی صورت میں نکلے گا۔ تاہم، اگر ردِ عمل فوری، مالی وسائل سے لیس اور شفاف ہو تو اس جھٹکے کو قابو میں رکھا جا سکتا ہے۔پاکستان کو ہنگامی نقد امداد، متاثرہ فصلوں اور مویشیوں کی بحالی، ٹرانسپورٹ اور آبپاشی کے نظام کی مرمت اور ایک جامع مالی منصوبہ بندی، جو داخلی وسائل اور بیرونی امداد کا امتزاج ہو، پر فوراً عمل درآمد کرنا ہو گا۔ وقت کلیدی اہمیت رکھتا ہے: ردِ عمل کی رفتار ہی طے کرے گی کہ آیا یہ سیلاب ایک عارضی رکاوٹ ثابت ہوں گے یا ایک طویل اقتصادی، سماجی اور سیاسی بحران میں تبدیل ہو جائیں گے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025