Business Recorder - Business & Finance

انشورنس، تکافل بزنس: ایس ای سی پی نے گراس پریمیم ویلیوایشن متعارف کرادی
سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن (ایس ای سی پی) نے طویل المدتی انشورنس اور تکافل کاروبار کے لیے گراس پریمیم ویلیوایشن کا طریقہ کار متعارف کرایا ہے جس کا مقصد اس صنعت کی طویل المدتی مالی پائیداری کو فروغ دینا اور پالیسی ہولڈرز کے مفادات کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔

ایس ای سی پی نے انشورنس اور تکافل آپریٹرز کے لیے ایکچوریل ویلیوایشن رولز 2025 جاری کردیے۔

یہ مجوزہ فریم ورک لائف اور نان لائف انشورنس اور تکافل کے کاروبار پر لاگو ہوگا اور ایس ای سی پی کے پانچ سالہ اسٹریٹجک پلان جرنی ٹو این انشورڈ پاکستان کے مقاصد کے مطابق ہے۔

آرڈیننس کی دفعات 35 اور 50 کے تحت لائف انشورنس کمپنیوں کے لیے پالیسی ہولڈرز کی ذمہ داریوں کے کم از کم ایکچوریل ریزروز، اور دفعہ 34 کے تحت نان لائف انشورنس کے لیے درکار ریزروز، ان قواعد میں درج شارٹ ٹرم اور لانگ ٹرم کاروبار کے لیے متعین طریقہ کار، بنیادوں اور مفروضات کے مطابق طے کیے جائیں گے۔

یہ مسودہ انشورنس  رولزکے معاہدوں کے اثاثوں اور واجبات کی ویلیوایشن کا طریقہ کار بتاتے ہیں۔ یہ رولز انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف انشورنس سپروائزرز کے بنیادی اصولوں اور جدید عالمی ایکچیورئیل طریقہ کار کے مطابق بنائے گئے ہیں۔ پاکستان سوسائٹی آف ایکچیوریز سے مشاورت کے بعد تیار کیے گئے یہ رولزرسک بیسڈ کیپیٹل اور نگرانی کے نظام کو بھی شامل کرتے ہیں اسکا مقصد یہ ہے کہ ایکچیورئیل ویلیوایشن کے طریقہ کار کو عالمی مارکیٹ کے مطابق اور ایک جیسے معیار پر لایا جائے تاکہ ایس ای سی پی کے ڈیجیٹائزیشن، شفافیت اور جدت کے مقاصد کو فروغ مل سکے۔

ایس ای سی پی کے چیئرپرسن نے کمیشن کی انشورنس سیکٹر پر توجہ کو اجاگر کرتے ہوئے  کہا کہ ایک فعال اور پائیدار انشورنس سیکٹر کی ترقی ہمارے پانچ سالہ اسٹریٹجک پلان کا اہم مرکز ہے، ہم بنیادی اصولوں پر عمل کرتے ہیں جو مساوی مواقع کو یقینی بناتے ہیں۔

مسابقت اور اوپن مارکیٹ کو فروغ دینا رکاوٹوں جیسے قانونی اجارہ داریوں کو ختم کرنا،نجکاری کو آگے بڑھانا اور یہ یقینی بنانا کہ ہمارا ریگولیٹری نظام اعلیٰ بین الاقوامی معیار کے مطابق ہو، دوسری جانب یہ رولزجدید اور مارکیٹ کے مطابق ریزرو رکھنے کےطریقے متعارف کراتے اور بڑھاتے ہیں۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025