Business Recorder - Business & Finance

بھاری ٹیکسز سے مقامی فروخت متاثر، سینرجیکو کی فیول آئل برآمدات 40 فیصد بڑھنے کا امکان
پاکستان کی سب سے بڑی ریفائنری سینرجیکو نے امید ظاہر کی ہے کہ جون 2026 کو ختم ہونے والے مالی سال کے دوران فیول آئل کی برآمدات میں 35 سے 40 فیصد تک اضافہ متوقع ہے، کیونکہ بھاری ٹیکسز نے مقامی فروخت کو شدید متاثر کیا ہے۔ یہ بات کمپنی کے وائس چیئرمین اسامہ قریشی نے بتائی۔

حکومت نے جون میں فیول آئل کی مقامی فروخت پر تقریباً 40 فیصد اضافی ٹیکس عائد کئے تھے جو 18 فیصد کنزمپشن ٹیکس کے علاوہ ہے۔  اس اقدام نے ریفائنریز کو مقامی مارکیٹ سے تقریباً باہر کردیا ہے۔

اسامہ قریشی نے اے پی پی ای سی کانفرنس کے موقع پر رائٹرز کو بتایا کہ کمپنی نے جولائی سے اب تک اپنی پیداوار کا 95 فیصد یعنی 80 ہزار ٹن برآمد کیا ہے، جو گزشتہ مالی سال میں صرف 55 فیصد تھا۔

فیول آئل، جو زیادہ تر جہازوں میں استعمال ہوتا ہے، عموماً ریفائنری کی سالانہ آمدن کا 10 سے 15 فیصد حصہ بنتا ہے۔

سینرجیکو نے جون کو ختم ہونے والے مالی سال میں 2 لاکھ 47 ہزار میٹرک ٹن (15.7 لاکھ بیرل) فیول آئل برآمد کیا اور متوقع اضافے کے بعد برآمدات 3 لاکھ 33 ہزار سے 3 لاکھ 46 ہزار ٹن تک پہنچنے کا امکان ہے۔

اینیلیٹکس فرم Kpler کے مطابق اگست میں پاکستان کی فیول آئل برآمدات ریکارڈ سطح پر پہنچ کر 2 لاکھ 42 ہزار ٹن رہیں۔

اسامہ قریشی  نے مزید بتایا کہ سینرجیکو اپنی ریفائنری کمپلیکس کو اپ گریڈ کر رہا ہے تاکہ فیول آئل کی پیداوار کم کرکے مقامی مارکیٹ میں صاف ایندھن کی فروخت بڑھائی جاسکے۔ یہ اقدام حکومت کی اس پالیسی کے مطابق ہے جس کے تحت ریفائنریز کو اپ گریڈ کرکے یورو معیار کے ایندھن تیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کمپنی مزید سویٹ کروڈ درآمد کرے گی، ریفائنری اپ گریڈ کر کے زیادہ صاف ڈیزل اور پٹرول تیار کرے گی، اور فیول آئل کریکنگ سہولیات قائم کر کے پٹرول کی پیداوار میں اضافہ کرے گی۔

فی الحال سینرجیکو بنیادی طور پر مشرقِ وسطیٰ سے زیادہ سلفر والا سور کروڈ درآمد کرتا ہے، تاہم گزشتہ ماہ پاکستان کی جانب سے پہلی بار امریکی کروڈ بھی خریدا گیا، جو کم سلفر پر مشتمل ہوتا ہے اور ریفائننگ کے دوران کم فیول آئل پیدا کرتا ہے۔

اسامہ قریشی نے کہا کہ فیول آئل کی مقامی فروخت عموماً زیادہ منافع بخش ہے جبکہ برآمدی آمدنی عالمی مارکیٹ میں کریکس پر منحصر ہوتی ہے۔

کمپنی نے فیول آئل تاجروں کو فروخت کیا جنہوں نے اسے جنوبی یورپ، سنگاپور اور متحدہ عرب امارات جیسی منڈیوں میں برآمد کیا۔

پاکستان کے پاس فیول آئل سے بجلی پیدا کرنے کی خاطر خواہ صلاحیت موجود ہے، لیکن حالیہ دہائی میں اس کا استعمال نمایاں طور پر کم ہوا ہے، جس کی بنیادی وجوہات بجلی کی کم طلب، شمسی توانائی کے بڑھتے استعمال اور جوہری سمیت دیگر صاف ذرائع سے پیداوار میں اضافہ ہیں۔