Business Recorder - World

دوحہ حملے کے بعد اسرائیل کی دشمنوں کو ہر جگہ نشانہ بنانے کی دھمکی
اسرائیل نے کو اپنے دشمنوں کو سخت وارننگ دی کہ وہ دنیا کے کسی بھی کونے میں محفوظ نہیں ہیں۔ یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب قطر میں حماس رہنماؤں کو نشانہ بنانے والے حملوں پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  مذمت کی۔

اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا کہ اسرائیل اپنے دشمنوں کے خلاف ہر جگہ کارروائی کرے گا، جبکہ وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے قطر کو متنبہ کیا کہ یا تو حماس رہنماؤں کو ملک سے نکالے یا ان کا محاسبہ کرے، ورنہ اسرائیل خود کارروائی کرے گا۔

اسرائیلی فوج نے یمن میں حوثی باغیوں کے مراکز پر بھی حملے کیے جن میں دارالحکومت صنعاء میں عسکری کیمپ، میڈیا ہیڈکوارٹرز اور ایندھن کے ذخائر کو نشانہ بنایا گیا۔ باغیوں کے زیرانتظام وزارت صحت کے مطابق ان حملوں میں کم از کم 35 افراد ہلاک اور 130 سے زائد زخمی ہوئے۔

ادھر حماس نے کہا کہ قطر میں حملے میں اس کے چھ کارکن مارے گئے تاہم اعلیٰ قیادت محفوظ رہی۔ قطر نے واضح کیا کہ واشنگٹن سے حملے کی اطلاع تب ملی جب حملہ شروع ہو چکا تھا۔ ٹرمپ نے کہا کہ وہ اس کارروائی سے خوش نہیں ہیں اور قطر کو امریکہ کا قریبی دوست سمجھتے ہیں۔

غزہ شہر میں اسرائیل نے ایک اور بلند عمارت کو زمین بوس کردیا جس کے نتیجے میں درجنوں خاندان بے گھر ہوگئے۔ اقوام متحدہ نے پہلے ہی غزہ میں قحط کا اعلان کر رکھا ہے جبکہ یورپی یونین کی صدر اُرسلا وان ڈیر لیین نے اسرائیل پر پابندیوں کی تجویز دی اور کہا کہ غزہ کی صورتحال نے دنیا کے ضمیر کو جھنجھوڑ دیا ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی جوابی کارروائیوں میں اب تک 64,656 افراد شہید ہو چکے ہیں، جن میں زیادہ تر عام شہری ہیں۔