Business Recorder - Business & Finance

بینک آف پنجاب کا ایس ایم ایز کے لیے جدید ڈیجیٹل فنانس حل متعارف
بینک آف پنجاب (بی او پی) نے اپنے جدید ترین ایس ایم ای لینڈنگ پروڈکٹ ”بی او پی ایس ایم ای ڈیجیٹل فنانس“ کے باضابطہ اجرا کا اعلان کردیا جسے پاکستان کے مالیاتی شعبے میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جارہا ہے۔ یہ اقدام چھوٹی اور درمیانی صنعتوں (ایس ایم ایز) کے لیے جدید، ڈیجیٹل اور جامع مالیاتی سہولیات فراہم کرنے کے بی او پی کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

تقریب میں اسٹیٹ بینک کے ڈپٹی گورنر سلیم اللہ اور بینک آف پنجاب کے صدر و سی ای او ظفر مسعود نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ ان کی شمولیت اس انقلابی قدم کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے جو پاکستان میں ایس ایم ای لینڈنگ کے روایتی طریقہ کار کو ڈیجیٹل انداز میں ڈھالنے کی جانب ایک بڑی پیش رفت ہے۔

اس موقع پر ظفر مسعود نے کہا کہ یہ اقدام ایس ایم ایز کے لیے بینکاری کے ایک نئے دور کا آغاز ہے۔ اُن کے مطابق، بی او پی پاکستان کا پہلا کمرشل بینک ہے جس نے ایس ایم ایز کے لیے جامع اور ٹیکنالوجی پر مبنی لینڈنگ سلوشن متعارف کرایا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بی او پی نے اپنی جدید مصنوعات مثلاً آسان کاروبار کارڈ (اے کے سی)، آسان کاروبار فنانس (اے کے ایف)، ای بزنس قرضہ اور کسان کارڈ کے ذریعے ایس ایم ایز کے لیے ڈیجیٹل لینڈنگ میں مارکیٹ لیڈر کی حیثیت حاصل کرلی ہے۔ یہ سہولت چھوٹے کاروبار، تاجروں اور کسانوں کو بغیر کسی ضمانت کے، مکمل طور پر ڈیجیٹل اور شمولیتی قرضوں کی شکل میں فنانس تک آسان رسائی فراہم کرتی ہیں۔

ڈپٹی گورنر سلیم اللہ نے بی او پی اور اس کی آئی ٹی و ایس ایم ای ٹیم کو ایس ایم ای فنانسنگ کے لیے اسٹیٹ بینک کے چیلنج فنڈ کے تحت یہ ڈیجیٹل پروڈکٹ تیار کرنے پر مبارکباد پیش کی۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025