Business Recorder - World

خونریز مظاہروں کے بعد نیپالی پارلیمنٹ کے باہر فوج تعینات
نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں بدھ کے روز غیر معینہ مدت کے کرفیو کے بعد سڑکیں سنسان رہیں جبکہ پارلیمنٹ کے باہر مسلح فوجی اہلکار پہرہ دے رہے تھے۔ دو روزہ کرپشن مخالف ہنگامہ خیز مظاہروں کے نتیجے میں وزیرِاعظم کے پی شرما اولی مستعفی ہوگئے۔ یہ بحرانی صورتحال اُس وقت شروع ہوئی جب گزشتہ ہفتے سوشل میڈیا پر پابندی لگائی گئی، جسے پیر کے روز اُس وقت واپس لیا گیا جب پولیس کی فائرنگ اور شیلنگ سے 19 افراد ہلاک ہوئے۔

منگل کو مشتعل مظاہرین نے پارلیمنٹ کو آگ لگا دی جس سے عمارت بری طرح متاثر ہوئی۔ فوجی فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف رہے، جبکہ جلائی گئی گاڑیاں اور ملبہ اطراف میں بکھرا ہوا تھا۔ سپریم کورٹ، وزراء کے گھروں اور  کے پی شرما اولی کی نجی رہائش کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ کھٹمنڈو کا مرکزی ایئرپورٹ سہ پہر تک بند رہا جس سے پروازیں متاثر ہوئیں۔

فوج کے ترجمان راجا رام بسنیت کے مطابق ہم پہلے حالات کو معمول پر لانے کی کوشش کر رہے ہیں اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کے پابند ہیں۔ فوج نے ایک بیان میں کہا کہ کرفیو جمعرات کی صبح تک برقرار رہے گا، جبکہ متعلقہ فریقین بحران ختم کرنے اور مسئلے کے حل کیلئے رابطے میں ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت اور مظاہرین کے درمیان مذاکرات کی تیاری کی جا رہی ہے۔ سابق جج بالارام کے سی نے مظاہرین سے مذاکراتی ٹیم تشکیل دینے اور نئے انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا۔ ان کے بقول پارلیمنٹ تحلیل ہونی چاہیے اور نگران حکومت تشکیل دی جانی چاہیے۔

زیادہ تر مظاہرین نوجوان تھے جو کرپشن، بے روزگاری اور مواقع کی کمی پر نالاں ہیں۔ نوکریوں کے فقدان نے لاکھوں نیپالی شہریوں کو بیرونِ ملک ملازمت اختیار کرنے پر مجبور کر رکھا ہے۔

بھارت نے بھی صورتِ حال پر تشویش ظاہر کی۔ وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ نیپال کا امن اور خوشحالی بھارت کیلئے نہایت اہم ہے اور عوام سے امن قائم رکھنے کی اپیل کی۔