Business Recorder - World

اسرائیل کا دوحہ میں حماس رہنماؤں پر فضائی حملہ، ٹرمپ کا ناراضگی کا اظہار
اسرائیل نے منگل کے روز قطر کے دارالحکومت دوحہ پر فضائی حملہ کر کے حماس کی سیاسی قیادت کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، جسے خطے میں جنگ کی سنگین توسیع قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ اسرائیل نے قطر پر براہِ راست حملہ کیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس حملے پر شدید ناخوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام نہ امریکہ اور نہ ہی اسرائیل کے مفاد میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم یرغمالیوں کی رہائی چاہتے ہیں، لیکن یہ طریقہ درست نہیں۔ ٹرمپ نے عندیہ دیا کہ وہ اس حوالے سے بدھ کو تفصیلی بیان دیں گے۔

قطر نے حملے کو ریاستی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے اعتماد شکنی کی ہے۔ قطری وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے خبردار کیا کہ یہ حملہ قطر کی ثالثی پر مبنی امن کوششوں کو سبوتاژ کر سکتا ہے۔ قطر کے مطابق حملے میں اس کی اندرونی سلامتی فورس کا ایک اہلکار جاں بحق اور کئی زخمی ہوئے، جبکہ حماس نے دعویٰ کیا کہ اس کے پانچ اراکین مارے گئے جن میں مذاکراتی ٹیم کے سربراہ خلیل الحیة کا بیٹا بھی شامل ہے، تاہم اعلیٰ قیادت محفوظ رہی۔

حملے پر سعودی عرب، مصر، متحدہ عرب امارات اور یورپی یونین سمیت کئی ممالک نے مذمت کی، جبکہ پوپ لیو اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بھی شدید تشویش ظاہر کی۔ گوتریس نے کہا کہ قطر قیدیوں کی رہائی اور جنگ بندی کی کوششوں میں مثبت کردار ادا کر رہا تھا۔

اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے حملے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ حماس کے رہنما اب کسی قسم کی چھوٹ کے حق دار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی یروشلم کے قریب بس اسٹاپ پر حماس کے حملے اور غزہ میں چار اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد کی گئی۔

امریکی حکام کے مطابق اسرائیل نے حملے سے کچھ دیر قبل واشنگٹن کو اطلاع دی تھی لیکن کوئی باہمی ہم آہنگی نہیں ہوئی۔ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے قطر کے امیر کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ایسا دوبارہ نہیں ہوگا۔

دوحہ حملے کے بعد اسرائیلی فضائیہ نے غزہ سٹی کے شہریوں کو علاقہ خالی کرنے کے لئے پمفلٹ گرائے، جس سے خوف و ہراس پھیل گیا۔ عالمی برادری نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کی یہ حکمت عملی فلسطینیوں کے لئے تباہ کن ثابت ہوگی۔

مقامی حکام کے مطابق اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 64 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ اسرائیل پر نسل کشی کے الزامات میں شدت آتی جا رہی ہے، جبکہ عالمی دباؤ کے باوجود نیتن یاہو حماس کے مکمل خاتمے کے عزم پر قائم ہیں۔