Business Recorder - World

برطانوی وزیراعظم اور فرانسیسی صدر کی دوحہ پر اسرائیلی فضائی حملوں کی مذمت
برطانیہ اور فرانس کے رہنماؤں نے منگل کے روز اسرائیل کے دوحہ پر فضائی حملوں کی مذمت کی، جن میں حماس کے سیاسی رہنماؤں کو نشانہ بنایا گیا تھا، جس پر اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے بالواسطہ ردعمل دیا۔

برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے کہا کہ یہ حملہ قطر کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے اور اس سے خطے میں مزید کشیدگی کا خطرہ ہے، جبکہ فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے اسے ناقابل قبول قرار دیا، چاہے اس کے پیچھے کوئی بھی وجہ ہو۔

اسٹارمر نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر لکھا کہ
میں دوحہ پر اسرائیل کے حملوں کی مذمت کرتا ہوں… ترجیح فوری جنگ بندی، یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ میں بڑے پیمانے پر امداد کی فراہمی ہونی چاہیے۔ یہی دیرپا امن کا واحد حل ہے۔

اس سے قبل فرانسیسی صدر نے بھی حملے پر تنقید کرتے ہوئے لکھا تھا کہ جنگ کو خطے میں پھیلنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔

اسرائیل کے دوحہ پر حملے قطر کے دارالحکومت میں اپنی نوعیت کے پہلے حملے تھے۔

قطر کی وزارت داخلہ نے بتایا کہ اس کے داخلی سلامتی کا ایک اہلکار حملے میں ہلاک ہوا۔

ادھر حماس کے ایک عہدیدار نے قطر کے الجزیرہ چینل کو بتایا کہ تنظیم کے اعلیٰ مذاکرات کار کے بیٹے سمیت کئی افراد مارے گئے ہیں، تاہم سینیئر رہنما محفوظ رہے۔

یورپی دارالحکومتوں سے مذمت کے جواب میں نیتن یاہو نے ناقدین پر الزام لگایا کہ انہوں نے اسرائیل پر 7 اکتوبر 2023 کو ہونے والے حماس کے مہلک حملے کو بھلا دیا ہے۔

انہوں نے یروشلم میں امریکی سفارتخانے کی ایک تقریب میں کہا کہ
دنیا کا بڑا حصہ، حتیٰ کہ جمہوری دنیا کا بھی بڑا حصہ، یا کم از کم حکومتیں، شرمناک طور پر، شرمناک طور پر 7 اکتوبر کو بھول چکی ہیں۔

نیتن یاہو نے مزید کہا کہ لیکن میں نہیں بھولا، اور اسرائیل کبھی نہیں بھولے گا۔