Business Recorder - Pakistan

دفاع سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کیلئے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان پروٹوکول پر دستخط
پاکستان اور ترکیہ نے منگل کو اسلام آباد میں ہونے والے مشترکہ وزارتی کمیشن (جے ایم سی) کے اجلاس کے دوران دو طرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے ایک پروٹوکول پر دستخط کیے، جس میں دفاع سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا گیا۔ اجلاس کی صدارت پاکستان کے وفاقی وزیر برائے تجارت جام کمال خان اور ترکیہ کے وزیر برائے قومی دفاع یاسر گلر نے مشترکہ طور پر کی۔

دونوں جانب سے اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا گیا اور دو طرفہ تجارتی تعلقات کو نئی جہت دینے کا عزم کیا گیا۔ اس سلسلے میں فیصلہ کیا گیا کہ ترک سرمایہ کاروں کے لیے اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) سہولت کار کے طور پر کام کرے گی اور پاکستان خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرے گا۔

اجلاس میں سولر، ونڈ اور ہائیڈرو پاور کے شعبوں میں مشترکہ منصوبوں پر بھی اتفاق ہوا۔ تیل و گیس کی تلاش، ایل این جی تجارت، گرڈ کی جدید کاری اور توانائی کی بچت کے اقدامات میں تعاون بڑھانے پر بھی بات چیت ہوئی۔ دونوں ممالک نے نجی شعبے کی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی اور مشترکہ قابل عمل منصوبوں پر غور کیا۔

دفاعی پیداوار اور ٹیکنالوجی ٹرانسفر کے شعبے میں بھی مشترکہ اقدامات کا اعلان کیا گیا، جبکہ پاکستانی اور ترکیہ کے مسلح افواج کے درمیان تربیتی پروگرامز کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ جام کمال خان نے ترکیہ کی دفاعی ٹیکنالوجی میں پیش رفت کو سراہا۔ زرعی شعبے میں بیج ٹیکنالوجی، خوراک کی پروسیسنگ اور مویشیوں کی ترقی پر تعاون کے امکانات زیر غور آئے۔ ادویات، بایوٹیکنالوجی اور طبی آلات میں بھی اشتراک پر بات ہوئی۔

تعلیم اور تحقیق کو ترجیحی شعبوں میں شامل کیا گیا اور ترکیہ کے اسکالرشپ پروگرامز کو اہمیت دی گئی۔ فیصل آباد میں پاکستان-ترکی ٹیکسٹائل ٹیکنالوجی سینٹر کے قیام پر اتفاق ہوا۔ آئی ٹی اور ڈیجیٹل معیشت، بشمول ای-کامرس، فِن ٹیک، مصنوعی ذہانت اور سائبر سیکیورٹی میں تعاون بڑھانے پر بھی بات ہوئی۔

ٹرانسپورٹ، لاجسٹکس، سمندری رابطہ کاری اور ایوی ایشن میں شراکت داری کو وسعت دینے کے علاوہ ماہر پاکستانی ورک فورس کو ترکیہ میں سہولت فراہم کرنے کی تجاویز زیر غور آئیں۔ اجلاس کا اختتام فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت کے لیے حمایت کی یقین دہانی کے ساتھ ہوا۔

وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا کہ دستخط شدہ پروٹوکول پاکستان اور ترکیہ کے تاریخی تعلقات کو حقیقی اقتصادی نتائج میں بدلنے کے لیے ایک روڈ میپ ہے۔ انہوں نے دو طرفہ تجارت میں اضافے، ایس آئی ایف سی کے ذریعے ترک سرمایہ کاروں کی حمایت، توانائی، تیل و گیس، دفاع، خوراک کی پروسیسنگ، مویشی اور ماہی گیری میں تعاون کے مواقع اور مزدور، میڈیا، ثقافت اور سیاحت میں شراکت داری پر زور دیا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025