Business Recorder - Markets

پاکستان و ترکیہ میں بائیکاٹ کے اثرات، کوکا کولا کی فروخت میں کمی
بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق کوکا کولا آئسیک اے ایس (سی سی آئی) نے پاکستان اور ترکیہ کی دو بڑی مارکیٹوں میں مارکیٹ شیئر کھودیا ہے جہاں اسرائیل سے تعلقات رکھنے والے مغربی مصنوعات کے بائیکاٹ کی اپیلیں کی جارہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سی سی آئی کے جاری کردہ ڈیٹا کے مطابق ترکیہ میں کمپنی کا مارکیٹ شیئر5 فیصد پوائنٹس کمی کے بعد 54 فیصد اور پاکستان کی اسپارکلنگ بیوریج مارکیٹ میں چار فیصد پوائنٹس کمی کے بعد کم ہوا۔ اسی طرح قازقستان، اردن اور ازبکستان میں بھی کمی دیکھی گئی۔

سی سی آئی جو انادولو گروپ کی ذیلی کمپنی ہے، ایک ترک ملٹی نیشنل بیوریج کمپنی ہے جو ترکیہ، پاکستان، قازقستان، عراق، ازبکستان، بنگلہ دیش، آذربائیجان، کرغیزستان، اردن، تاجکستان، ترکمانستان اور شام میں کام کرتی ہے۔

سی سی آئی جو انادولو گروپ کی ذیلی کمپنی ہے، ایک ترک ملٹی نیشنل بیوریج کمپنی ہے جو ترکیہ، پاکستان، قازقستان، عراق، ازبکستان، بنگلہ دیش، آذربائیجان، کرغیزستان، اردن، تاجکستان، ترکمانستان اور شام میں کام کرتی ہے۔ یہ کمپنی کوکا کولا اور مانسٹر انرجی بیوریج کارپوریشن کی اسپارکلنگ اور اسٹِل بیوریجز کی پیداوار، تقسیم اور فروخت کے ساتھ ساتھ فروٹ جوس کنسنٹریٹ بھی تیار کرتی ہے۔

سربراہ ایکویٹی اسٹریٹجی ریسرچ، ٹیلِمِر ٹیکنالوجیز لمیٹڈ حسنین ملک نے بلومبرگ کو بتایا کہ بائیکاٹ کا واضح اثر ان مارکیٹوں میں دیکھا گیا ہے جس سے مقامی اور چھوٹے برانڈز کے لیے دیرپا مواقع پیدا ہوئے، بشرطیکہ موجودہ کمپنی کے بارے میں عوامی رائے میں کوئی بڑی تبدیلی نہ آئے۔

اسی طرح میکڈونلڈز اور کارفور جیسے عالمی برانڈز بھی بائیکاٹ کے دباؤ کا سامنا کرچکے ہیں۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر کریم یاحی نے اینالسٹ بریفنگ کے دوران کہا کہ مجموعی آپریٹنگ ماحول نازک رہنے کا امکان ہے جس کی بڑی وجہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازع اور مقامی برانڈز کی بڑھتی ہوئی مسابقت ہے۔ سی سی آئی کی خالص آمدنی دوسری سہ ماہی میں 5.1 ارب لیرہ تک گر گئی جبکہ پچھلے سال اسی مدت میں یہ 7.3 ارب لیرہ تھی، یعنی 30 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی۔

تاہم حصص میں کمی کے باوجود بلومبرگ کے مطابق کوکا کولا اب بھی وسطی ایشیا اور اس کے ہمسایہ ممالک میں غالب ہے اور مجموعی حجم میں اضافہ ہورہا ہے۔

یہ امکان ہے کہ کمپنی غزہ تنازع کی وجہ سے پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال کا مقابلہ کرلے حالانکہ چھوٹے مقامی برانڈز جیسے پاکستان میں کولہ نیکسٹ اور بنگلہ دیش میں موجو بائی آکِج فوڈ اینڈ بیوریج لمیٹڈ نے مارکیٹ کا کچھ حصہ حاصل کیا ہے۔

الیکس ڈرے، ڈائریکٹر ایمرجنگ مارکیٹ، گِم کریڈٹ نے بلومبرگ کو بتایا کہ زیادہ تر لوگ جو مغربی برانڈز کا بائیکاٹ کرنا چاہتے تھے، وہ پہلے ہی ایسا کر چکے ہیں، اور توقع ہے کہ تنازع ختم ہونے کے بعد صارفین واپس آ جائیں گے۔