Business Recorder - World

نیپال میں کرپشن مخالف مظاہروں میں 19 افراد کی ہلاکت کے بعد سوشل میڈیا پابندی ختم
نیپال میں حکومت نے سوشل میڈیا پر پابندی اٹھالی، جو محض ایک دن قبل لگائی گئی تھی۔ واضح رہے کہ  پیر کو کرپشن کیخلاف ہونے والے نوجوانوں کے بڑے مظاہروں کے دوران 19 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

کابینہ کے ترجمان اور وزیر اطلاعات و ٹیکنالوجی پرتھوی سبا گُرُنگ نے تصدیق کی کہ فیس بک سمیت تمام سوشل میڈیا ایپس منگل کی صبح بحال کر دی گئی ہیں۔ تاہم دارالحکومت کھٹمنڈو میں غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے تاکہ مزید احتجاج روکے جا سکیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق کرفیو کے دوران کسی قسم کے اجتماعات یا مظاہروں کی اجازت نہیں ہوگی۔

یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب مظاہرین نے ہلاک ہونے والوں کی یاد میں تعزیتی اجتماعات کی اپیل کی تھی۔ ہمسایہ ضلع لالیت پور میں بھی منگل کی رات تک کرفیو نافذ کیا گیا۔

وزیر اعظم کے پی شرما اولی نے ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان واقعات میں خود غرض عناصر شامل تھے۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں کو معاوضہ اور زخمیوں کو مفت علاج فراہم کرنے کا اعلان کیا۔ ساتھ ہی 15 روز میں حقائق جانچنے اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے ایک تحقیقاتی کمیٹی قائم کرنے کا اعلان بھی کیا۔

مظاہروں کے منتظمین کا کہنا ہے کہ یہ ’جنریشن زی‘ کی تحریک ہے، جو نوجوانوں کی بدعنوانی اور معاشی جمود کے خلاف شدید مایوسی کو ظاہر کرتی ہے۔