Business Recorder - Business & Finance

اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ بننے کا سلسلہ جاری، 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر بند
**پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں زبردست خریداری کا رجحان برقرار ہے جہاں مضبوط کارپوریٹ نتائج نے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کیا اور ان کی بھرپور دلچسپی کو اپنی جانب متوجہ کیا جس کے نتیجے میں بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس منگل کو نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔

زیادہ تر کاروباری سیشن کے دوران خریداری کا رجحان برقرار ریا، ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر 100 انڈیکس  ملکی تاریخ میں پہلی بار 157,088.80 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ۔

دوپہر 2 بجکر 15 منٹ پر بینچ مارک انڈیکس 514.46 پوائنٹس یا 0.33 فیصد اضافے سے 156,601.76 پوائنٹس پر جاپہنچا۔

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس  476.22 پوائنٹس یا 0.31 فیصد اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار 156,563.52 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔

اہم شعبوں میں بھرپور خریداری دیکھی جارہی ہے جن میں سیمنٹ، کمرشل بینکس، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیاں، او ایم سیز، پاور جنریشن اور ریفائنری شامل ہیں۔ حبکو، اے آر ایل، ماری، او جی ڈی سی، پی او ایل، پی پی ایل، پی ایس او، میزان بینک، نیشنل بینک اور یو بی ایل مثبت زون میں دکھائی دیے۔

ایک اہم پیشرفت کے تحت پاکستان اور امریکہ نے 500 ملین ڈالر مالیت کے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں تاکہ کرٹیکل منرلز کے شعبے میں تعاون کو مضبوط بنایا جاسکے۔ یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان معاشی اور تزویراتی شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کی جانب ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

امریکی سفارتخانے کے بیان کے مطابق یہ ایم او یو پیر کو وزیراعظم ہاؤس میں یو ایس اسٹریٹجک میٹلز (یو ایس ایس ایم) اور پاکستان کی فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کے درمیان دستخط ہوا۔

مزید برآں، اسٹیٹ بینک کے مطابق اگست 2025 میں بیرونِ ملک مقیم پاکستانی کارکنوں کی ترسیلات زر 3.1 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

یاد رہے کہ پیر کو کے ایس ای-100 انڈیکس 1,810 پوائنٹس یا 1.17 فیصد اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار 156,087.31 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔

بین الاقوامی سطح پر منگل و ایشیائی اسٹاکس میں اضافہ دیکھا گیا، جس کی وجہ امریکہ میں آئندہ ہفتے ہی شرح سود میں کٹوتی کی توقعات بتائی جا رہی ہیں، تاہم دنیا بھر میں جاری سیاسی ہلچل کے باعث کرنسی اور بانڈ مارکیٹ کے سرمایہ کار محتاط دکھائی دیے۔

ایم ایس سی آئی کا جاپان کے علاوہ ایشیا پیسیفک کے حصص کا وسیع ترین انڈیکس منگل کو ابتدائی تجارت میں 0.2 فیصد بڑھ گیا جس پر وال اسٹریٹ کی مثبت کارکردگی کا اثر نمایاں رہا جہاں نیس ڈیک نے ریکارڈ بلند ترین سطح پر کلوز کیا۔

نیسڈیک فیوچرز نے کیش سیشن کے دوران شروع ہونے والی تیزی کو آگے بڑھایا اور آخری اطلاعات تک 0.06 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا جبکہ ایس اینڈ پی 500 فیوچرز بھی معمولی طور پر 0.05 فیصد بڑھ گئے۔

حصص کی منڈی میں نئی جان امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے آئندہ ہفتے شرح سود میں کمی کی توقعات نے ڈال دی جو جمعہ کو جاری ہونے والی مایوس کن امریکی روزگار رپورٹ کے بعد مزید مضبوط ہوگئی ہیں۔

اگرچہ آئندہ دنوں میں صارفین اور پیداواری قیمتوں کی افراطِ زر کے اعداد و شمار سامنے آنے ہیں لیکن سرمایہ کاروں کا ماننا ہے کہ رواں ماہ 25 بیسس پوائنٹس کی کٹوتی تقریباً طے ہوچکی ہے جب کہ اب توجہ اس پر مرکوز ہے کہ آیا فیڈ مزید بڑا قدم اٹھاتے ہوئے 50 بیسس پوائنٹس کی کمی کر سکتا ہے۔

یہ انٹرا ڈے اپڈیٹ ہے