Business Recorder - World

حماس کو آخری انتباہ کے بعد ٹرمپ غزہ پر جلد معاہدے کیلئے پر امید
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کو عندیہ دیا کہ جلد ہی غزہ میں ایک معاہدہ طے پا سکتا ہے جس کے تحت حماس کے زیرِ حراست تمام یرغمالیوں کی رہائی ممکن ہو جائے گی۔ اس سے قبل انہوں نے فلسطینی تنظیم کو اپنا ”آخری انتباہ“ بھی دیا تھا۔

واشنگٹن پہنچنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ وہ جہاز میں بھی اس معاملے پر بات کر رہے تھے۔
“ہم ایک ایسے حل پر کام کر رہے ہیں جو بہت اچھا ثابت ہو سکتا ہے،” انہوں نے کہا مگر مزید تفصیل دینے سے انکار کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ آپ کو جلد ہی اس بارے میں سننے کو ملے گا۔ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ جنگ ختم ہو، یرغمالی واپس آئیں۔اس سے پہلے انہوں نے حماس کو خبردار کیا تھا کہ وہ ان کے شرائط مان لے، اور کہا کہ اسرائیل ان شرائط کو قبول کر چکا ہے۔

ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ یہ میرا آخری انتباہ ہے، اس کے بعد کوئی اور موقع نہیں ہوگا!۔

بعد ازاں حماس نے کہا کہ اسے امریکہ کی جانب سے ثالثوں کے ذریعے کچھ تجاویز موصول ہوئی ہیں اور وہ ان پر غور کر رہا ہے۔ تاہم اس نے معاہدے کی تفصیلات نہیں بتائیں۔

حماس نے اپنے بیان میں دوبارہ کہا کہ وہ تمام یرغمالیوں کی رہائی پر بات چیت کے لیے تیار ہے، بشرطیکہ جنگ کے خاتمے کا واضح اعلان ہو اور اسرائیلی فوج مکمل طور پر غزہ سے انخلا کرے۔

ٹرمپ نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ تمام یرغمالی واپس آجائیں گے۔ کچھ شاید مر چکے ہوں، لیکن ان کی لاشیں بھی واپس لائی جائیں گی۔

اسرائیلی چینل  این 12 نیوز نے ہفتے کو خبر دی تھی کہ ٹرمپ نے حماس کے سامنے ایک نیا جنگ بندی معاہدہ پیش کیا ہے، جس کے تحت جنگ بندی کے پہلے روز حماس باقی 48 یرغمالیوں کو رہا کرے گا اور بدلے میں اسرائیل ہزاروں فلسطینی قیدی رہا کرے گا، جب کہ اسی دوران جنگ کے خاتمے پر بات چیت جاری رہے گی۔

ایک اسرائیلی عہدیدار نے کہا کہ اسرائیل اس تجویز پر سنجیدگی سے غور کر رہا ہے۔