Business Recorder - Pakistan

پنجاب میں چاول کی 12 فیصد فصل کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے، رائس ایکسپورٹرز
پاکستان رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (ریپ) نے کہا ہے کہ حالیہ سیلاب سے پنجاب کی چاول کی فصل کا صرف 10 سے 12 فیصد حصہ متاثر ہونے کا امکان ہے، اور بڑے پیمانے پر تباہی کے دعوے مبالغہ آرائی پر مبنی ہیں۔

ریپ کے سینیئر نائب چیئرمین جاوید جیلانی نے بتایا کہ ایسوسی ایشن کے اندازوں کے مطابق پنجاب میں زیادہ سے زیادہ 6 سے 7 لاکھ ایکڑ زرعی زمین سیلاب سے متاثر ہوئی ہے، جس سے صوبے کی چاول کی مجموعی فصل پر 10 سے 12 فیصد سے زیادہ اثر نہیں پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اعداد و شمار سرکاری اور آزادانہ سرویز کے مطابق ہیں، لہٰذا ہم 60 فیصد نقصان کے دعوؤں کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔

جاوید جیلانی نے کہا کہ اگرچہ سیلاب نے کئی علاقوں میں نقصان پہنچایا ہے، لیکن اضافی پانی ان خطوں کے لیے فائدہ مند بھی ہو سکتا ہے جہاں پہلے پانی کی قلت تھی، اور اس سے فی ایکڑ پیداوار میں بہتری آ سکتی ہے۔

بین الاقوامی منڈی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے خبردار کیا کہ بھارت اس وقت کم قیمت پر چاول فروخت کر رہا ہے، اور پاکستان کی فصل کے بارے میں منفی اور غلط رپورٹس غیر ملکی خریداروں کو پریشان کر سکتی ہیں۔ سینیئر نائب چیئرمین ریپ نے زور دیا  غلط معلومات شکوک پیدا کر سکتی ہیں کہ آیا پاکستانی ایکسپورٹرز اپنے معاہدے پورے کر سکیں گے یا نہیں۔ اس لیے یہ نہایت ضروری ہے کہ صرف درست اور مصدقہ معلومات ہی شیئر کی جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں پانی کی سطح پہلے ہی کم ہو رہی ہے اور امید ہے کہ سندھ بھی محفوظ طریقے سے سیلابی پانی کو سنبھال لے گا۔

ریلیف سرگرمیوں کے حوالے سے جاوید جیلانی نے کہا کہ ریپ کے اراکین متاثرہ خاندانوں اور کسانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور جہاں ضرورت ہوگی وہاں تعاون اور مدد فراہم کریں گے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025