Business Recorder - Business & Finance

سینٹرل اے اور بی علاقوں میں جاز کی فور جی نیٹ ورک کی 100 فیصد اپ گریڈ مکمل
جاز نے اپنے سینٹرل اے اور سینٹرل بی علاقوں میں 100 فیصد 4G نیٹ ورک اپ گریڈ مکمل کرلیا ہے جو شمال میں جہلم سے جنوب میں صادق آباد تک پھیلا ہوا ہے۔ اس اپ گریڈ سے پنجاب کے صارفین تیز رفتار انٹرنیٹ، مضبوط سگنلز اور نمایاں بہتر ڈیجیٹل تجربے سے مستفید ہو سکیں گے۔

یہ کامیابی جاز کی قیادت کو مزید مستحکم کرتی ہے،کیونکہ یہ پاکستان کا پہلا ٹیلی کام آپریٹر ہے جس نے مکمل طور پر 3G کو ختم کیا اور اپنا تمام اسپیکٹرم 4G کے لیے مختص کر دیا۔ آج 53 ملین سے زائد صارفین بہتر انٹرنیٹ رفتار، وسیع کوریج اور زیادہ قابلِ اعتماد خدمات سے مستفید ہو رہے ہیں، جو کمپنی کی آمدنی کا ایک چوتھائی حصہ فراہم کرنے والی ڈیجیٹل سروسز کو فروغ دے رہی ہیں۔

جاز کے صارفین میں سے 75 فیصد اب فور جی پر ہیں جس سے انہیں اسٹریمنگ ، موبائل بینکنگ، اور صحت، تعلیم، تفریح اور مالیات سمیت بڑھتی ہوئی ڈیجیٹل لائف اسٹائل سروسز تک بلا تعطل رسائی حاصل ہے اور یہ جاز کے سروس کو وژن کو آگے بڑھانے میں مددگار ثابت ہو رہا ہے۔

جاز کے پریزیڈنٹ کنزیومر ڈویژن کاظم مجتبیٰ نے کہا کہ مستحکم 4G نیٹ ورک فراہم کرنے کے ہمارے عزم نے پاکستان بھر میں لاکھوں افراد کی زندگیوں کو بہتر بنایا ہے۔ ہم صرف لوگوں کو جوڑ نہیں رہے بلکہ صحت، تعلیم، تفریح اور مالیات سمیت ضروری ڈیجیٹل خدمات تک رسائی ممکن بنا رہے ہیں اور ایک زیادہ جامع ڈیجیٹل مستقبل تشکیل دے رہے ہیں۔

جاز کے چیف ٹیکنالوجی آفیسر خالد شہزاد نے کہا کہ جاز کے سنٹرل اے اور سنٹرل بی علاقوں میں 100 فیصد 4G نیٹ ورک کی اپ گریڈ مکمل کرنا ہمارے لیے فخر کا لمحہ ہے۔ یہ لاکھوں افراد کو بہتر کنیکٹیویٹی کے ذریعے بااختیار بنانے اور ڈیجیٹل سروسز میں نئے مواقع فراہم کرنے کے ہمارے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

یہ سنگِ میل جاز کو ملک کے نمایاں ڈیجیٹل آپریٹر کے طور پر مستحکم کرتا ہے اور جدت اور کنیکٹیویٹی کے ذریعے ایک زیادہ مربوط اور جامع پاکستان کے قیام کی طرف ایک اور قدم ہے۔ جاز مستقبل میں 4G کوریج کو مزید علاقوں اور دیگر صوبوں تک پھیلانے کا سلسلہ جاری رکھے گا، ڈیجیٹل خلا کو پُر کرے گا اور مزید پاکستانیوں کو قابلِ اعتماد کنیکٹیویٹی کے ذریعے بااختیار بنائے گا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025