Business Recorder - Business & Finance

فیصل بینک اور اوپے کا نیا ریکارڈ ، 100 ارب سے زائد ڈیجیٹل ادائیگیاں کرکے تاریخ رقم کردی
پاکستان کے معروف اسلامی بینکوں میں سے ایک فیصل بینک لمیٹڈ (ایف بی ایل) نے اپنے چائنیز فن ٹیک شراکت دار اوپے(OPay)  کے ساتھ مل کر قلیل مدت میں 100 ارب روپے سے زائد کی ڈیجیٹل ریٹیل ادائیگیاں کرکے نئی تاریخ رقم کردی ہے۔

یہ شاندار کامیابی فیصل بینک کے دور اندیش اور جدید وژن کی عکاسی کرتی ہے، جس کے ذریعے بینک نے ڈیجیٹل ادائیگیوں کے شعبے میں محفوظ اور نقدی سے پاک لین دین کو فروغ دینے کا عمل مزید تیز کردیا ہے۔

یہ مشترکہ کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ جدید ٹیکنالوجی، مؤثر حکمتِ عملی اور مضبوط شراکت داری کے ذریعے محفوظ، تیز اور صارف دوست ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نظام ممکن بنایا جا سکتا ہے۔

فیصل بینک نے اس شراکت داری کے ذریعے ایس ایم ای  اور ریٹیل سیکٹر میں ڈیجیٹلائزیشن کو فروغ دینے کی اپنی کوششوں کو مزید وسعت دی ہے۔

فیصل بینک کے ہیڈ آفس میں منعقدہ تقریب میں دونوں اداروں کی سینئر مینجمنٹ نے شرکت کی۔

فیصل بینک کے صدر اور سی ای او یوسف حسین کا کہنا تھا کہ بینک ہمیشہ ایسے حل متعارف کرانے میں پیش پیش رہا ہے جو صارفین، تاجروں اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے لیے فائدہ مند ہوں۔ اُن کے مطابق اوپے کے ساتھ اشتراک کا مقصد ایک ایسا مشترکہ فریم ورک تشکیل دینا ہے جو مالیاتی نظام کو مزید مستحکم کرے اور شفافیت و شمولیت کو یقینی بنائے۔

دوسری جانب اوپے  کے چیف ایگزیکٹو آفیسر زیب خان نے اس سنگ میل پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فیصل بینک کے ساتھ یہ کامیابی اس شراکت داری کی مضبوطی اور صارفین و کاروباری اداروں کے اعتماد کا مظہر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دونوں ادارے مل کر ڈیجیٹل ادائیگیوں کو مزید قابلِ رسائی اور آسان بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

فیصل بینک اور OPay کی یہ شراکت داری پاکستان کے ڈیجیٹل فنانشل انفرا اسٹرکچر کو مستحکم بنانے، مرچنٹ ڈیجیٹائزیشن کو فروغ دینے، مالی شمولیت بڑھانے اور ایک جدید نان کیش معیشت کے قیام کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025