Business Recorder - Pakistan

سیلاب کے بعد مہنگائی سے بچاؤ کے اقدامات کا آغاز
وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے جمعہ کو مہنگائی کے حوالے سے اسٹیئرنگ کمیٹی کے پہلے اجلاس کی صدارت کی جس میں خوراک کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور ان کے سیلاب سے متاثرہ اور کم آمدنی والے گھرانوں پر اثرات کا جائزہ لیا گیا۔

اس اعلیٰ سطح کمیٹی کو وزیرِاعظم شہباز شریف نے گزشتہ ہفتے قائم کیا تھا تاکہ ملکی اور عالمی عوامل کی روشنی میں مہنگائی کے محرکات کا جائزہ لیا جاسکے۔   اجلاس میں ارکان نے بنیادی اشیائے خورنوش کی قیمتوں کے رجحانات اور حالیہ سیلاب کے بعد اہم فصلوں کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی غور کیا۔

وزیرِ خزانہ نے وزارتِ خوراک اور ادارہ شماریات کو ہدایت دی کہ وہ صوبوں کے ساتھ قریبی ہم آہنگی کے تحت گندم، چاول اور چینی کے دستیاب اسٹاک کا فوری جائزہ لیں۔ انہوں نے حکومت کی طرف سے غریب گھرانوں کو ریلیف فراہم کرنے میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور سپلائی چین کے مسائل کے حل اور مارکیٹ کی مؤثر نگرانی کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنانے کا عہد کیا۔

محمد اورنگزیب نے زور دیا کہ مہنگائی پر قابو پانے کے لیے سپلائی لائنز کا ہموار ہونا اور بروقت اقدامات انتہائی ضروری ہیں۔ انہوں نے وفاقی اور صوبائی اداروں کو ہدایت دی کہ وہ بنیادی اشیائے خورونوش کی دستیابی کو یقینی بنائیں اور سب سے زیادہ متاثرہ طبقات کو قیمتوں کے صدمے سے بچانے کیلئے ٹھوس اور عملی تجاویز پیش کریں۔

میٹنگ میں فنانس ڈویژن، پاور ڈویژن، پیٹرولیم ڈویژن، وزارتِ منصوبہ بندی، وزارتِ قومی غذائی تحفظ و تحقیق، اسٹیٹ بینک آف پاکستان، پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس اور سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ پالیسی انسٹی ٹیوٹ (ایس ڈی پی آئی) کے سینئر حکام نے شرکت کی۔

کمیٹی نے خاص طور پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں قیمتوں کی نگرانی کو مضبوط کرنے پر اتفاق کیا اور فوری اقدامات کے لیے جلد دوبارہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025