Business Recorder - Pakistan

بینک 2028 تک 25 فیصد شاخوں میں کیش ڈپازٹ مشینز نصب کریں،اسٹیٹ بینک کی ہدایت
ڈیجیٹل بینکنگ کے فروغ کی بڑی کوشش کے تحت اسٹیٹ بینک آف پاکستان  نے بینکوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ کیلنڈر ایئر 2028 تک اپنی شاخوں کے کم از کم 25 فیصد نیٹ ورک کو کیش ڈپازٹ مشینز (سی ڈی ایمز) سے لیس کریں، جو کہ خودکار بینکاری اور ڈیجیٹائزیشن اقدامات کو تیز کرنے کی وسیع حکمت عملی کا حصہ ہے۔

اسٹیٹ بینک بینکوں اور مائیکروفنانس بینکوں (ایم ایف بیز) کو سی ڈی ایمز کی تنصیب کی ترغیب دے رہا ہے، خاص طور پر ان شاخوں پر جہاں صارفین کی تعداد زیادہ ہو یا نقدی کی طلب زیادہ ہو۔

اب، خودکار بینکاری کو مزید فروغ دینے اور سی ڈی ایمز کے استعمال میں اضافہ کے لیے، اسٹیٹ بینک نے فیصلہ کیا ہے کہ کیلنڈر ایئر 2028 تک بینکوں کے نیٹ ورک میں سی ڈی ایمز کی شرح کم از کم 25 فیصد ہونی چاہیے۔

اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس مقصد کے لیے اپنے منصوبے تیار کریں اور 30 نومبر 2025 تک اسٹیٹ بینک کے ساتھ شیئر کریں۔

بینکس اسٹیٹ بینک کی ویب سائٹ پر درج کیش ڈپازٹ یا ری سائیکلنگ مشینوں کو سی ڈی ایمز کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں یا نئی یا دیگر مشینیں حاصل کر سکتے ہیں۔ تاہم، اگر کوئی نئی مشین (جو اسٹیٹ بینک کی ویب سائٹ پر درج نہ ہو) منتخب کی جاتی ہے تو اسے لازمی طور پر اسٹیٹ بینک بینکنگ سروسز کارپوریشن (بی ایس سی) دفتر کراچی سے ٹیسٹ اور کلیئر کرانا ہوگا، جیسا کہ اسٹیٹ بینک کرنسی مینجمنٹ اسٹریٹیجی کے تحت لازمی ہے۔

مزید یہ کہ، آپریشنل تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے، بینک صارف کے اکاؤنٹ میں سی ڈی ایم کے ذریعے جمع کرائی گئی رقم کو فوری طور پر کریڈٹ کرنے کے پابند ہوں گے۔

بینک اس بات کے بھی پابند ہوں گے کہ اگر کوئی صارف کے علاوہ شخص نقد رقم جمع کراتا ہے تو اس کی بایومیٹرک تصدیق کی جائے اور اس طرح کے لین دین کا ریکارڈ متعلقہ قوانین و ضوابط کے مطابق محفوظ رکھا جائے۔ تاہم، اگر صارف خود نقد رقم جمع کرائے تو یا تو بایومیٹرک ویری فکیشن یا ڈیبٹ/کریڈٹ کارڈ استعمال کیا جا سکتا ہے۔

بینکوں کو یہ بھی یقینی بنانا ہوگا کہ سی ڈی ایم لین دین سے متعلق صارفین کی شکایات تین کام کے دنوں کے اندر حل کر دی جائیں۔ علاوہ ازیں، کسی بھی قسم کی فیس اگر عائد کی جا رہی ہو تو اسے لین دین کے آغاز سے پہلے سی ڈی ایم اسکرین پر دکھایا جانا ضروری ہوگا۔

اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو ہدایت دی ہے کہ سی ڈی ایم کے اردگرد کی سرگرمیوں کی نگرانی اور ریکارڈنگ کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں اور یہ ریکارڈنگز کم از کم 60 دن تک محفوظ رکھی جائیں۔ تنازع کی صورت میں یہ ریکارڈنگ اس وقت تک محفوظ رکھنی ہوگی جب تک تنازع حل نہ ہو جائے۔

مزید برآں، بینکوں کو سی ڈی ایم وزیبیولز کے لیے مناسب روشنی، صارفین کی حفاظت، پرائیویسی اور دیگر ضروری انتظامات یقینی بنانے ہوں گے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025