Business Recorder - Editorials

مہنگائی کے اعدادوشمار اور حقیقی اقتصادی صورتحال
ادارہ شماریات پاکستان (پی بی ایس) نے اگست 2025 کے لیے صارف قیمت اشاریہ (سی پی آئی) 3 فیصد قرار دیا ہے جو جولائی میں 4.1 فیصد تھی اور پچھلے سال اگست کے مقابلے میں 8.1 فیصد کی نمایاں کمی ظاہر کرتی ہے۔ تاہم ماہرین اقتصادیات اس اعداد و شمار کو چیلنج کرتے ہیں اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے اس نتیجے کی جانب بھی اشارہ کرتے ہیں کہ جی ڈی پی کے ایک تہائی حصے پر مشتمل شعبوں کے لیے دستیاب اعدادوشمار ناقص ہیں جبکہ حکومت کے مالیاتی اعدادوشمار کی تفصیل اور معتبرت میں بھی مسائل موجود ہیں۔ مہنگائی کے اعداد و شمار کے سیاسی اثرات کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا اور دیگر ممالک میں بھی اسے جتنا ممکن ہو، قابل اعتماد حد تک ایڈجسٹ کرنا معمول کی بات ہے۔

دو اہم مشاہدات قابل ذکر ہیں۔ پہلا، مون سون کا آغاز 26 جون 2025 کو ہوا، جس میں معمول سے زیادہ بارش اور گلیشیئر کے پگھلنے کے اثرات شامل تھے، جو جنگلات کی کٹائی اور پانی ذخیرہ کرنے والے ڈیم نہ بنانے کی ناکامی سے مزید شدید ہو گئے۔ گزشتہ ہفتوں میں سیلاب کے پانی نے فصلوں، مویشیوں اور بنیادی ڈھانچے (گھر، سڑکیں، بجلی وغیرہ) کو شدید نقصان پہنچایا اور فارم سے مارکیٹ تک خراب ہونے والی اشیاء کی ترسیل کے راستے بھی متاثر ہوئے۔

مزید برآں اگست کے آخری ہفتے میں بھارت نے پاکستانی پنجاب میں سیلابی پانی چھوڑا، جس سے مزید غذائی قلت متوقع ہے اور ملک کے اندرونی علاقوں میں قیمتوں میں اضافے کا امکان بڑھ گیا ہے۔ یہ پانی سندھ تک پہنچنے کی توقع ہے، جہاں اس کے اثرات بھی فصلوں اور بنیادی ڈھانچے پر یکساں طور پر تباہ کن ہوں گے۔ اس پس منظر میں پی بی ایس کا دعویٰ کہ خراب ہونے والی اشیاء کا اشاریہ جولائی کے 276.46 سے اگست میں 243.08 پر کم ہوا، ممکنہ طور پر حقیقت سے ہٹ کر یا غیر معمولی لگتا ہے۔

دوسرا نکتہ یہ ہے کہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی بڑی تعداد اور 2023 کے ہاؤسنگ سینسز کے مطابق پورے ملک میں 22 فیصد بے روزگاری اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ خراب ہونے والی اشیاء کو دی جانے والی 4.99 فیصد وزن داری (کھانے پینے کی اشیاء اور غیر الکوحل مشروبات کے مجموعی 34.58 فیصد میں شامل) کو بڑھانے کی ضرورت ہے، تاکہ اقتصادی ٹیم کے رہنما عالمی بینک کے فراہم کردہ انتہائی تشویشناک اعداد و شمار پر توجہ مرکوز کر سکیں، جس کے مطابق پاکستان میں حالیہ سیلاب سے پہلے غربت کی سطح 44.7 فیصد تھی۔

کور مہنگائی بڑھنے کی شرح (غیر خوراکی اور غیر توانائی اشیاء) اگست 2025 میں 0.1 فیصد کمی کے ساتھ 6.9 فیصد پر آ گئی، جبکہ جولائی میں 7 فیصد اور گزشتہ سال اگست میں 10.2 فیصد تھی۔ اس جمود کی ایک وجہ مانیٹری پالیسی کمیٹی کا آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت کے بعد موجودہ 11 فیصد ڈسکاؤنٹ ریٹ میں کمی کے امکان کو کم سمجھنا بھی ہوسکتا ہے۔ یاد رہے کہ وزیرخزانہ نے موجودہ شرح میں کمی کی پیش گوئی کی تھی جسے جاری سال کے اخراجات کے مارک اپ جزو میں کمی کی وجہ کے طور پر پیش کیا گیا تھا۔

پی بی ایس نے جولائی تا اگست 2025 کے لیے ہول سیل پرائس انڈیکس (ڈبلیو پی آئی) منفی 0.74 فیصد شمار کیا، جبکہ پچھلے سال اسی مدت میں یہ 8.28 فیصد تھا۔ آئی ایم ایف نے اکتوبر 2024 میں پی بی ایس کو تکنیکی معاونت (ٹی اے) فراہم کرنے کا فیصلہ کیا جس کا مقصد حکومت کے مالیاتی اعداد و شمار کی تیاری کی صلاحیت کو مضبوط کرنا اور ایک نیا پروڈیوس پرائس انڈیکس تیار کرنا تھا، جس سے بلا شبہ ڈبلیو پی آئی کے حسابات میں نمایاں تبدیلی آئے گی۔

تکنیکی معاونت جولائی 2025 میں شروع ہوئی اور جون 2026 تک نافذ کرنے کا شیڈول ہے۔ اب دیکھنا یہ ہوگا کہ یہ معاونت ہمارے اعداد و شمار کی خامیوں کو کس حد تک دور کرتی ہے یا سیاسی ملاحظات اب بھی درست اور باخبر اقتصادی فیصلے کرنے کی صلاحیت پر حاوی رہیں گے۔