Business Recorder - Pakistan

مریم نواز کا بڑا فیصلہ، جنگلات کی کٹائی اور لکڑی کی نیلامی پر پابندی عائد
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے  پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار جنگل کی لکڑی کی نیلامی کا روایتی نظام ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ جنگلات کی لکڑی کی نیلامی پر پابندی کا باضابطہ حکم نامہ جاری کردیا گیا۔

ان ہدایات کے مطابق پنجاب میں تمام اقسام کے جنگلات کی کٹائی اور لکڑی کی نیلامیوں پر فوری پابندی عائد کردی گئی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل جنگلات، وائلڈ لائف اور فشریز ڈپارٹمنٹ کو پابندی کے نفاذ کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس حوالے سے جدید ٹیکنالوجی اور میپنگ کی مدد سے نئے اور شفاف قواعد وضع کیے جائیں گے۔

جنگلات کے تحفظ اور فروغ کے شعبے کے ماہرین نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے اس جرات مندانہ فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام پنجاب میں جنگلات کے تحفظ اور زمین کو کٹاؤ سے بچانے کے لیے کیا گیا ہے۔ نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ مستقبل میں نیلامی سے قبل اعلیٰ معیار کی ویڈیوز اور تصاویر بھی فراہم کی جائیں گی۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025