Business Recorder - Pakistan

سیلابی صورتحال سے مزید 18 افراد جاں بحق، ہزاروں مکانات اور مویشی متاثر
ملک بھر میں مون سون کی بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 18 افراد کی جان لے لی، 29 زخمی ہوئے اور 40 مکانات کو نقصان پہنچا، یہ اطلاعات نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی یومیہ رپورٹ میں دی گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب میں 7، خیبر پختونخوا میں 4 اور آزاد کشمیر میں 7 افراد ہلاک ہوئے۔ زخمیوں میں 23 پنجاب، 4 خیبر پختونخوا اور 2 آزاد جموں و کشمیر سے رپورٹ ہوئے۔ متاثرہ 40 مکانات میں سے چار پنجاب، دو خیبر پختونخوا اور 34 آزاد جموں و کشمیر میں ہیں۔

این ڈی ایم اے کے مطابق موجودہ مون سون سیزن کے آغاز 26 جون 2025 سے اب تک مجموعی طور پر 881 افراد جاں بحق اور 1,176 زخمی ہو چکے ہیں۔ اسی دوران کم از کم 6,180 مویشی بھی ہلاک ہوئے جبکہ مجموعی طور پر 9,206 مکانات کو نقصان پہنچا، جن میں سے 2,149 مکمل طور پر تباہ اور 7,073 جزوی طور پر متاثر ہوئے۔

خیبر پختونخوا سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ رہا جہاں 881 ہلاکتوں میں سے 488 افراد جاں بحق ہوئے۔ پنجاب میں 223، سندھ میں 58، گلگت بلتستان میں 41، آزاد جموں و کشمیر میں 37، بلوچستان میں 26 اور اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری میں 8 افراد ہلاک ہوئے۔

1,176 زخمیوں میں پنجاب نے 648، خیبر پختونخوا 359، سندھ 78، گلگت بلتستان 52، آزاد جموں و کشمیر 31، بلوچستان پانچ اور اسلام آباد تین زخمی رپورٹ کیے۔

ملک بھر میں سیلاب کے باعث 671.25 کلومیٹر سڑکیں تباہ ہوئیں، جن میں 432 کلومیٹر خیبر پختونخوا، 20 کلومیٹر سے زائد گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر، 13.6 کلومیٹر بلوچستان اور 4 کلومیٹر سندھ میں تباہ ہوئیں۔

سیلاب سے 239 پل بہہ گئے جن میں آزاد  کشمیر میں 94، گلگت بلتستان 87، خیبر پختونخوا 52، اور بلوچستان و اسلام آباد میں 3-3 پل شامل ہیں۔

کل 9,206 نقصان شدہ مکانات میں سے خیبر پختونخوا نے 4,666 رپورٹ کیے، جن میں 912 مکمل طور پر تباہ اور 3,754 جزوی طور پر نقصان زدہ ہیں۔ کشمیر میں 2,112 مکانات متاثر ہوئے، جن میں 324 مکمل طور پر اور 1,788 جزوی طور پر تباہ ہوئے۔ گلگت بلتستان میں 1,253 مکانات متاثر ہوئے جن میں 773 مکمل اور 480 جزوی طور پر  متاثر ہوئے۔ بلوچستان میں 781 ،پنجاب میں 236، سندھ میں 91 مکانات متاثر ہوئے جبکہ اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری میں 65 مکانات متاثر ہوئے۔

کل 6,180 لائیو اسٹاک میں سے خیبر پختونخوا نے 5,460، آزاد جموں و کشمیر 239، سندھ 231، پنجاب 121، گلگت بلتستان 67 اور بلوچستان 62 رپورٹ کیے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ حکام نے 179 ریسکیو آپریشنز کیے اور 93,067 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔ مون سون سیزن کے آغاز سے اب تک ملک بھر میں 1.028 ملین افراد کو 2,844 ریسکیو آپریشنز کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025