Business Recorder - Pakistan

وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر مسعود پزشکیاں سے ملاقات
وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے پیر کے روز دوطرفہ تعاون کی صورتحال پر مختلف شعبوں میں جائزہ لیا۔

وزیر اعظم آفس کے بیان کے مطابق وزیراعظم نے ایرانی صدر سے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک کے سربراہان کی کونسل (سی ایچ ایم) کے اجلاس کے موقع پر چینی شہر تیانجن میں ملاقات کی۔

ملاقات میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفاقی وزرا بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے پاکستان کے ایران کے ساتھ تاریخی اور برادرانہ تعلقات کے گہرے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ یہ تعلقات مشترکہ تاریخ، ثقافتی ورثے اور عقیدے کی بنیاد پر قائم ہیں۔

دونوں رہنماؤں نے پاک ایران تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

صدر مسعود پزشکیان نے پاکستان کی مستقل حمایت کو سراہا اور مختلف شعبوں میں باہمی دلچسپی کے تحت تعاون بڑھانے کے ایران کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے دونوں ممالک کے درمیان سیاسی اور اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی اہمیت پر زور دیا اور ایران کی حکومت اور عوام کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم نے خطے میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ کشیدگی کم کرنے اور استحکام کی طرف بڑھنے کا واحد قابل عمل راستہ مکالمہ اور سفارت کاری ہے۔

ایرانی صدر نے پاکستان میں جاری سیلاب کے باعث قیمتی جانوں اور املاک کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ ایران کی حکومت اور عوام اس مشکل گھڑی میں پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔