Business Recorder - Business & Finance

ایچ بی ایل اور ماسٹرکارڈ کا اشتراک: ایس ایم ایز کے لیے بزنس ڈیبٹ کارڈ متعارف
حبیب بینک لمیٹڈ (ایچ بی ایل) نے ماسٹرکارڈ کے تعاون سے اپنا نیا بزنس ڈیبٹ کارڈ متعارف کروا دیا ہے جو خاص طور پر چھوٹے و درمیانے کاروبار (ایس ایم ایز)، واحد مالک کاروبار اور کاروباری افراد کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ کارڈ کے دو ورژن دستیاب ہیں: کلاسک اور ورلڈ بزنس ڈیبٹ کارڈ۔ یہ اقدام ایچ بی ایل کے اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ وہ پاکستان کے کاروباری شعبے کو جدید مالی حل فراہم کرے اور کیش لیس معیشت کی جانب تیزی سے منتقلی کو فروغ دے۔

پاکستان میں پانچ ملین سے زائد ایس ایم ایز قومی پیداوار میں تقریباً 40 فیصد حصہ ڈال رہے ہیں اور ملک کی ایک تہائی آبادی کو روزگار فراہم کررہے ہیں، اس لیے اس شعبے میں مستقل سرمایہ کاری ملک کی اقتصادی ترقی کے لیے نہایت اہم ہے۔ ایچ بی ایل نے اس شعبے میں پیش پیش رہتے ہوئے ایس ایم ای قرضوں میں 100 ارب روپے کا سنگ میل عبور کیا ہے۔

یہ بزنس ڈیبٹ کارڈ ایس ایم ایز کو روزمرہ لین دین زیادہ آسان، محفوظ اور سہل انداز میں منظم کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ ایچ بی ایل پاکستان میں سب سے بڑا ڈیبٹ کارڈ جاری کرنے والا بینک ہے اور اس اقدام سے مالی شمولیت اور تمام صارفین کے لیے ڈیجیٹل نظام کو فروغ دینے کے عزم کو مزید تقویت ملی ہے۔

لانچ تقریب ایچ بی ایل ٹاور، کراچی میں منعقد ہوئی جس میں صدر و سی ای او ایچ بی ایل محمد ناصر سلیم ، ہیڈ پروڈکٹس، ٹرانزیکشنل سروسز اینڈ سلوشن ڈلیوری عامر قریشی اور ڈویژن پریزیڈنٹ ایسٹ عربیہ جے کے خلیل  سمیت دونوں اداروں کے سینئر رہنما موجود تھے۔

ناصر سلیم نے کہا کہ حکومت پاکستان اور اسٹیٹ بینک ایس ایم ای کے فروغ کو اقتصادی استحکام، جدت اور روزگار کے فروغ کے لیے اہم قرار دیتے ہیں۔ ایچ بی ایل اس وژن کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔ ایس ایم ای، واحد مالک اور کاروباری افراد کو محفوظ اور آسان لین دین کے وسائل فراہم کر کے، ہم کاروبار کو بڑھانے، رسمی شکل دینے اور پاکستان کی اقتصادی ترقی میں حصہ ڈالنے کے قومی ایجنڈے کی حمایت کررہے ہیں۔

جے کے خلیل نے کہا کہ چھوٹے کاروبار پاکستان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔ ماسٹرکارڈ اور ایچ بی ایل انہیں ترقی اور کامیابی کے قابل بنانے کے عزم میں شریک ہیں۔ ہمارا تازہ ترین تعاون ملک کے اہم کاروباری شعبوں میں موجودگی کو بڑھانے اور ڈیجیٹل لین دین کو فروغ دینے کے لیے ہے۔ یہ اقدام مالی شمولیت کو بڑھاتا ہے اور ایس ایم ایز کی ڈیجیٹل منتقلی اور اقتصادی لچک کے لیے اسٹیٹ بینک کے وژن کی حمایت کرتا ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025