Business Recorder - Business & Finance

قومی شپنگ کمپنی نے دو ایفرامیکس کلاس ٹینکرز بیڑے میں شامل کر لیے
پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی ایم ایس سی)، جو کہ ملک کا نیشنل فلیگ کیریئر ہے، نے اپنے بیڑے میں دو نئے جہاز شامل کئے، جس کے بعد  جہازوں کی تعداد 10 سے بڑھ کر 12 ہوئی ہے ہے۔ اس میں دو ایفرامیکس کلاس ٹینکرز ”سوان لیک“ اور ”پی. علیکی“ کی شمولیت ہوئی  ہے، جس سے سمندری اور توانائی کی ترسیل کی صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے۔

یہ پیش رفت جمعرات کو وفاقی وزیر برائے میری ٹائم افیئرز جنید چوہدری کے ساتھ ملاقات کے دوران پی ایم ایس سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ضرار حسین نے بتائی، جس کا ذکر سرکاری بیان میں بھی کیا گیا۔

جنید چوہدری نے کہا کہ نئے ٹینکرز کے اضافے سے پی ایم ایس سی کا بیڑہ 12 جہازوں پر مشتمل ہو گیا ہے، جو قومی شپنگ سیکٹر کو مستحکم بنانے کے لیے حکومت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے مزید اعلان کیا کہ رواں سال کے اختتام تک بیڑے کو بڑھا کر 20 جہازوں تک لے جانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔

وفاقی وزیر نے زور دیا کہ پی ایم ایس سی خام تیل اور پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایفرامیکس ٹینکرز، جن کی گنجائش 80,000 سے 120,000 ڈیڈ ویٹ ٹن تک ہوتی ہے، دنیا بھر میں اس لیے پسند کیے جاتے ہیں کہ وہ ان بندرگاہوں تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں جہاں بڑے آئل ٹینکرز  نہیں پہنچ سکتے۔ یہ توسیع پاکستان کی بڑھتی ہوئی توانائی کی درآمدات کو مؤثر انداز میں سنبھالنے کی صلاحیت کو بہتر بنائے گی۔

واضح رہے کہ ایفرامیکس وہ آئل ٹینکرز ہوتے ہیں جن کی ڈیڈ ویٹ صلاحیت 80,000 سے 120,000 میٹرک ٹن کے درمیان ہوتی ہے۔ یہ اصطلاح ایوریج فریٹ ریٹ اسیسمنٹ سے ماخوذ ہے، جو ایک عالمی شپنگ ریٹ سسٹم ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک کی تقریباً 70 فیصد توانائی کی ضروریات، جن میں زیادہ تر خام تیل اور ریفائنڈ مصنوعات شامل ہیں، درآمد کے ذریعے پوری کی جاتی ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ قومی بیڑے میں توسیع سے غیر ملکی شپنگ لائنز پر انحصار کم ہو گا۔

انہوں نے بتایا کہ فی الوقت پاکستان کو غیر ملکی شپنگ کمپنیوں کو تقریباً 4.6 ارب ڈالر سالانہ فریٹ ادائیگیاں کرنا پڑتی ہیں۔ لیکن پی ایم ایس سی اپنی ہی جہاز رانی کے ذریعے زیادہ کارگو لے جا کر قیمتی زرمبادلہ بچانے، آمدنی بڑھانے اور توانائی کے تحفظ کو مستحکم کرنے کا ہدف رکھتا ہے۔

وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ پی ایم ایس سی اندرونِ ملک اور بیرونِ ملک نئے کاروباری مواقع کی تلاش میں سرگرم ہے، تاکہ میری ٹائم اکانومی کو فعال بنایا جا سکے اور سپلائی چین کو بیرونی جھٹکوں کے خلاف زیادہ مضبوط بنایا جا سکے۔