Business Recorder - Business & Finance

اسٹاک ایکسچینج : رول اوور ویک سے سرمایہ کار محتاط، 100 انڈیکس میں 150 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں جمعرات کو مندی کا رجحان دیکھا گیا جس کی وجہ سرمایہ کاروں کی جانب سے رول اوور ویک کے دوران محتاط رویہ تھا۔

مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا، ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر 100 انڈیکس 148,042.00 پوائنٹس کی بلند سطح پر جاپہنچا، بعدازاں سرمایہ کاروں نے محتاط رویہ اختیار کیا اور 100 انڈیکس 147,209.56 پوائنٹس کی دن کی کم ترین سطح پر آگیا۔

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 150 پوائنٹس یا 0.1 فیصد کی کمی سے 147,343.50 پوائنٹس پر بند ہوا ۔

یاد رہے کہ بدھ کو مارکیٹ میں مندی کا رجحان غالب رہا تھا اور کے ایس ای-100 انڈیکس مسلسل تیسرے سیشن میں دباؤ کا شکار ہوا۔ سرمایہ کار رول اوور پریشر، کمزور معاشی اشاریوں اور سیلابی الرٹ کے باعث محتاط دکھائی دیے جس کے نتیجے میں انڈیکس 941.03 پوائنٹس یا 0.63 فیصد کی کمی سے 147,494.03 پوائنٹس پر بند ہوا۔

بین الاقوامی سطح پر بھی جمعرات کو ایشیائی مارکیٹوں میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا۔ مصنوعی ذہانت کے نمایاں ادارے انوِڈیا کی شاندار آمدنی کے باوجود اس کے چین بزنس سے متعلق خدشات کے سبب سرمایہ کار محتاط نظر آئے جبکہ شرح سود میں قریبی مدت میں ممکنہ کٹوتی کی توقعات کے باعث ڈالر بھی دباؤ کا شکار رہا۔

ایم ایس سی آئی کا ایشیا پیسیفک (جاپان کے علاوہ) حصص کا وسیع ترین انڈیکس دن بھر منافع اور نقصان کے درمیان جھولتا رہا اور آخری اطلاعات تک 0.2 فیصد کمی پر رہا، کیوں کہ امریکی ایکویٹی فیوچرز میں کمی واقع ہوئی جس کی وجہ دنیا کی سب سے قیمتی کمپنی بن چکی چپ ڈیزائنر کمپنی کے شیئرز میں آفٹر آورز ٹریڈنگ کے دوران گراوٹ تھی۔

اینویڈیا کے نتائج کے بعد ایس اینڈ پی 500 ای-منی فیوچرز 0.2 فیصد اور نیس ڈیک فیوچرز 0.4 فیصد گرگئے۔

سرمایہ کاروں کی تشویش اینویڈیا کے چین میں کاروبار کے گرد مرکوز رہی جو واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان جاری تجارتی جنگ کی زد میں آکر غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے۔

جاپانی اسٹاکس میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا جب کیوڈو نیوز ایجنسی نے جمعرات کو اطلاع دی کہ جاپان کے سینیئر تجارتی مذاکرات کار ریو سی اکازاوا نے امریکا کا مجوزہ دورہ منسوخ کردیا جہاں ان سے گزشتہ ماہ طے پانے والے تجارتی معاہدے کی تفصیلات طے کرنے کی توقع کی جا رہی تھی۔

نکی 225 انڈیکس آخری اطلاعات کے مطابق 0.4 فیصد بڑھ گیا۔

کورین اسٹاکس میں بھی 0.3 فیصد اضافہ دیکھا گیا جب کہ ماہرین کی توقعات کے مطابق بینک آف کوریا نے شرح سود 2.5 فیصد کی سطح پر برقرار رکھی۔