Business Recorder - Business & Finance

ایس ای سی پی کا پرائیویٹ فنڈ کی رجسٹریشن فیس میں کمی کا اعلان
سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے پرائیویٹ فنڈ کی رجسٹریشن فیس کم کرکے 5 لاکھ روپے مقرر کردی ہے، جو اس سے قبل 10 لاکھ روپے تھی۔

ایس ای سی پی نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ اب پرائیویٹ فنڈز میں انفرادی سرمایہ کاروں کے ساتھ ساتھ غیر ملکی سرمایہ کار بھی حصہ لے سکیں گے۔

یہ تفصیلات بدھ کو جاری کیے گئے پرائیویٹ فنڈز سے متعلق کنسلٹیشن پیپر میں بیان کی گئی ہیں۔

ایس ای سی پی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ پرائیویٹ فنڈ کی رجسٹریشن فیس 10 لاکھ کے بجائے 5 لاکھ روپے ہوگی۔ مزید یہ کہ فنڈ سائز کی اصطلاح کو انویسٹ ایبل فنڈ سائز کی جگہ استعمال کیا جائے گا جبکہ ٹرسٹیز کی تفصیلات کے مقام پر کاسٹوڈین کی اصطلاح شامل کی جائے گی۔

نظرثانی شدہ ضوابط کے تحت ایلیجیبل انویسٹر کی تعریف کو توسیع دی گئی ہے جس میں مقامی اور غیر ملکی دونوں انفرادی سرمایہ کار شامل ہوں گے، ساتھ ہی مالی وسائل کے تقاضے نرم کیے گئے ہیں اور کوالیفائیڈ انسٹی ٹیوشنل بائر کی اصطلاح بھی متعارف کرائی گئی ہے۔ انفرادی اور ادارہ جاتی خریداروں کی الگ الگ درجہ بندی کی گئی ہے کیونکہ مروجہ ضوابط میں صرف انفرادی سرمایہ کاروں کو ہی اہل قرار دیا گیا تھا۔

مزید یہ کہ اہل سرمایہ کار کے تقاضوں میں نرمی کی گئی ہے اور خالص آمدنی کی بنیاد پر شمولیت کی شرط رکھی گئی ہے تاکہ زیادہ سرمایہ کار پرائیویٹ فنڈز میں حصہ لے سکیں اور مارکیٹ میں ترقی کی رفتار بڑھے۔

کمیشن نے پرائیویٹ فنڈ ریگولیشنز 2015 کے اثرات جانچنے کے لیے ایک امپیکٹ اینالسس بھی شروع کر دیا ہے تاکہ اس امر کا جائزہ لیا جا سکے کہ یہ ضوابط تیزی سے بدلتے ہوئے ملکی پرائیویٹ فنڈ کے منظرنامے کے مطابق کس حد تک مؤثر ہیں۔ بڑھتی ہوئی طلب کے پیش نظر شریعہ کمپلائنٹ پرائیویٹ فنڈز کو بھی ان ضوابط میں شامل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے تاکہ شریعہ گورننس فریم ورک سے زیادہ ہم آہنگی پیدا کی جا سکے۔

ایس ای سی پی نے تجویز دی ہے کہ ضوابط میں ایس ایم ای فنڈ (چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری فنڈ) کی تعریف شامل کی جائے۔ اس کا مقصد بین الاقوامی معیارات سے ہم آہنگی پیدا کرنا اور فنڈز کی درجہ بندی میں وضاحت لانا ہے۔

اسی طرح شریعہ کمپلائنٹ پرائیویٹ فنڈ کی تعریف بھی شامل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

یہ مشاورتی اجلاس جولائی 2025 میں شائع ہونے والے کنسلٹیشن پیپر کے بعد رکھے گئے ہیں، جو صنعت سے ملنے والے ابتدائی فیڈبیک کی بنیاد پر تیار کیا گیا تھا۔

پیپر میں پرائیویٹ فنڈز کے ضوابط میں مجوزہ ترامیم اجاگر کی گئی ہیں تاکہ پرائیویٹ ایکویٹی اور وینچر کیپیٹل فنڈز کے لیے زیادہ منظم اور عالمی معیارات سے ہم آہنگ ریگولیٹری فریم ورک تشکیل دیا جا سکے۔ مجوزہ ترامیم میں فنڈز کی واضح ذیلی اقسام، سرمایہ کاروں کے لیے وسیع تر اہلیت، اور بہتر گورننس شامل ہیں۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025