Business Recorder - Business & Finance

ڈالر کی قیمت کو بریک لگ گئی، روپے کی قدر میں مسلسل 14ویں روز اضافہ
انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کو ڈالر کے مقابلے روپے کی قدرمیں بہتری کا سلسلہ مسلسل 14 ویں روز جاری رہا۔

کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے روپیہ 3 پیسے یا  0.01 فیصد کی بہتری سے 281.83 کا ہوگیا۔

یاد رہے کہ منگل کو ڈالر کے مقابلے مقامی کرنسی 281.86 روپے پر بند ہوئی تھی۔

حالیہ ہفتوں میں روپے نے امریکی ڈالر کے مقابلے میں مثبت رجحان برقرار رکھا ہے جس کی وجہ  کرنسی مارکیٹ میں بہتر جذبات ہیں جو غیر قانونی کرنسی ڈیلرز اور اسمگلروں کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی کے بعد سامنے آئے ہیں۔

بین الاقوامی سطح پر بدھ کو امریکی ڈالر مضبوط نہیں ہو سکا کیونکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حالیہ کوششوں کے بعد سرمایہ کاروں میں فیڈرل ریزرو کی خودمختاری کے حوالے سے دوبارہ خدشات پیدا ہوئے جس سے کرنسی پر دباؤ رہا۔

ٹرمپ نے پیر کو کہا تھا کہ وہ فیڈرل ریزرو کی گورنر لیزا کک کو رہن کے قرضے حاصل کرنے میں مبینہ بے ضابطگیوں کے الزام پر فارغ کر دیں گے تاہم بعد میں کک کے وکیل نے کہا کہ گورنر اپنی برطرفی روکنے کے لیے قانونی چارہ جوئی کریں گی جس سے ممکنہ طور پر طویل قانونی لڑائی کا آغاز ہوگیا ہے۔

ان پیش رفتوں کے بعد امریکی ڈالر کمزور پڑ گیا کیونکہ امریکی اداروں اور مالیاتی پالیسی کے راستے پر زیادہ اثر و رسوخ حاصل کرنے کی ٹرمپ کی کوششوں نے گرین بیک پر سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مزید نقصان پہنچایا۔

بدھ کو ایشیا میں کرنسیوں کی نقل و حرکت زیادہ تر پرسکون رہی، تاہم ڈالر اپنی دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں ہونے والے نقصان کو پورا کرنے میں مشکلات کا شکار رہا اور آخری بار 147.52 ین پر ٹریڈ ہوا۔ یورو کی قیمت 1.1638 ڈالر پر مستحکم رہی جب کہ پاؤنڈ بھی معمولی تبدیلی کے ساتھ 1.3478 ڈالر پر برقرار رہا۔

کرنسیوں کے ایک مجموعے کے مقابلے میں امریکی ڈالر معمولی اضافے کے ساتھ 98.27 پر پہنچ گیا جو پچھلے سیشن میں 0.24 فیصد کی کمی کے بعد سامنے آیا۔

امریکی ڈالر پر دباؤ کی ایک اور وجہ شرح سود میں تیز اور زیادہ کمی کی توقعات بھی تھیں۔

ٹرمپ بارہا فیڈ سے شرح سود کم کرنے کا مطالبہ کر چکے ہیں اور فیڈ چیئرمین جیروم پاول کو برطرف کرنے کی دھمکی بھی دے چکے ہیں، اگرچہ حال ہی میں وہ اس مؤقف سے پیچھے ہٹ گئے ہیں۔