Business Recorder - Business & Finance

بھارت پر ٹیرف مقامی آئی ٹی انڈسٹری کیلئے فائدہ مند ہوگا، سسٹمز لمیٹڈ
سسٹمز لمیٹڈ (ایس وائے ایس)، جو پاکستان کی سب سے بڑی سافٹ ویئر کمپنیوں میں سے ایک ہے، کے مطابق پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری کے لیے اہم مواقع پیدا ہو سکتے ہیں کیونکہ عالمی تجارتی پالیسیز تبدیل ہو رہی ہیں اور بھارت سے سروسز  کی فراہمی پر ممکنہ ٹیرف  کے نفاذ سے کاروبار ابھرتی ہوئی مارکیٹس  کی طرف منتقل ہو سکتا ہے۔

یہ بات 22 اگست 2025 کو ایک کارپوریٹ بریفنگ سیشن  کے دوران بیان کی گئی، جس میں بروکریج ہاؤس انسائٹ سیکیورٹیز  کے نمائندے بھی موجود تھے، جیسا کہ پیر کو شیئر کی گئی ایک رپورٹ میں ذکر کیا گیا۔

سیشن کے دوران انتظامیہ نے کہا کہ عالمی پالیسیز  میں تبدیلی نہ صرف ایس وائی ایس  بلکہ پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری کے لیے بھی مثبت اثر ڈالے گی کیونکہ بھارت کے مقابلے میں اس کا سائز نسبتا چھوٹا ہے۔

مزید برآں، حالیہ عرصے میں پاکستان کے عالمی سطح پر برانڈ نیم  میں بہتری بھی ایس وائے ایس جیسے کمپنیز  کے لیے بڑا مثبت عنصر ہے۔

اگست کے آغاز میں امریکی انتظامیہ نے پاکستانی مصنوعات پر 19 فیصد  ٹیرف  عائد کیا تھا، جو ابتدائی طور پر تجویز کردہ 29 فیصد سے کافی کم ہے۔ دوسری جانب، بھارتی گڈز  پر امریکہ کی جانب سے روسی آئل  کی زیادہ خریداری کے باعث 50 فیصد تک اضافی ٹیرف لگائے گئے ہیں۔ پہلے سے 25 فیصد ٹیرف نافذ ہو چکا ہے، جبکہ باقی 25 فیصد 27 اگست سے نافذ ہو گا۔

جہاں تک سسٹمز  کی برٹش امریکن ٹوبیکو ایس اے اے سروسز کے حصول  کا تعلق ہے، انتظامیہ نے فنانشل ڈیٹیلز ظاہر نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ تاہم، رپورٹ کے مطابق انتظامیہ نے کہا کہ یہ  ایس وائے ایس کے حصول کے لیے ایک گیم چینجر  ثابت ہوگا اور ترقی کے نئے مواقع کھولے گا۔

مصنوعی ذہانت  سے بڑھتے ہوئے کمپٹیشن  کے حوالے سے ایس وائے ایس انتظامیہ نے کہا کہ کمپنی حالیہ ٹرینڈز  کے مطابق اپنی ریسورس پول  کی صلاحیت بہتر بنانے کے لیے ٹریننگ  فراہم کر رہی ہے۔

کمپنی نے کہا کہ اگر مرجر  اور حصول کے مواقع اس کی اسٹریٹجک گولز  کے مطابق ہوں تو وہ انہیں بھی ایکسپلور  کرتی رہے گی۔

گزشتہ ماہ، سسٹمز لمیٹڈ نے ایک آئی ٹی اور آئی ٹی سے متعلقہ خدمات کے کاروبار کے حصول کے امکانات کو بھی تلاش کرنے کا اعلان کیا تھا۔

سسٹمز لمیٹڈ  کی بنیاد 1977 میں پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے طور پر رکھی گئی تھی اور 2005 میں اسے پبلک لسٹڈ کمپنی میں تبدیل کیا گیا۔ ایس وائے ایس 2015 میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں درج ہوئی۔

کمپنی کی بنیادی سرگرمی سافٹ ویئر کی ترقی اور بزنس پروسیس آؤٹ سورسنگ خدمات کی فراہمی ہے۔ ایس وائے ایس اپنے کلائنٹس کی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن میں مدد فراہم کرتی ہے اور مقامی مارکیٹ کے ساتھ ساتھ امریکہ، برطانیہ، یورپ اور مشرق وسطیٰ میں بھی مضبوط موجودگی رکھتی ہے۔