Business Recorder - World

یورپی ممالک کے ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات جنیوا میں ہوں گے
ایرانی ریاستی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ ایران اور یورپی ممالک برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے درمیان جوہری مذاکرات منگل کو جنیوا میں ہونگے۔

ریاستی ٹی وی کے مطابق منگل کو ایران اور 2015 کے جوہری معاہدے کے تین یورپی فریقین، بشمول یورپی یونین، نائب وزرائے خارجہ کی سطح پر نئی بات چیت کریں گے۔ یہ ت اسرائیل کے ساتھ ایران کی 12 روزہ جنگ کے بعد دوسری  ملاقات ہوگی،  پہلے مذاکراتی دور کا انعقاد 25 جولائی کو استنبول میں ہوا تھا۔

جنگ کے بعد ایران نے اقوام متحدہ کے جوہری نگران ادارے کے ساتھ تعاون معطل کر دیا، جس کی وجہ اسرائیل اور امریکہ کے حملوں پر بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کی خاموشی تھی۔
اسرائیل کی غیرمعمولی بمباری اور ایران کے جوابی حملوں نے تہران کے واشنگٹن کے ساتھ مذاکرات کو متاثر کیا۔

یورپی ممالک نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران یورینیم افزودگی کم کرنے اور ایجنسی کے معائنہ کاروں کے ساتھ تعاون بحال نہ کرے تو وہ 2015 کے معاہدے کے تحت “اسنیپ بیک میکانزم” فعال کر کے سابقہ اقوام متحدہ کی پابندیاں دوبارہ عائد کر دیں گے۔

ایران نے اس اقدام کی قانونی حیثیت پر اعتراض کرتے ہوئے یورپی ممالک پر وعدوں کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔ 2015 کے معاہدے کے تحت ایران نے پابندیوں میں نرمی کے بدلے اپنے جوہری پروگرام پر محدودیاں عائد کی تھیں۔ تاہم، امریکہ کے 2018 میں معاہدے سے یکطرفہ انخلاء اور سخت اقتصادی پابندیوں کی وجہ سے ایران نے اپنی ذمہ داریوں میں کمی شروع کر دی تھی۔

یورپی ممالک نے پابندیوں کے ازسرنو نفاذ کے لیے جو میکانزم تجویز کیا، وہ مؤثر نہیں ہو سکا اور ایران شدید اقتصادی بحران اور مہنگائی کا شکار ہے۔